Rewari Factory Explosion: ریواڑی کے صنعتی علاقے دھاروہیڑا میں واقع ایک پرزہ تیار کرنے والی کمپنی کی فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے زخمی ہونے والے 4 مزدوروں کی موت ہو گئی، جب کہ 10 سے زائد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے بدھ کو یہ جانکاری دی۔ پولیس انسپکٹر جگدیش چندر نے بتایا کہ روہتک کے پی جی آئی ایم ایس اسپتال میں علاج کے دوران منگل کی رات تین مزدوروں کی موت ہوگئی، جب کہ ایک اور کی موت دہلی کے صفدر جنگ اسپتال میں ہوئی۔
حادثے میں جھلسے 40 مزدور
مرنے والوں کی شناخت 32 سالہ اجے، 37 سالہ وجے، 27 سالہ رامو اور 38 سالہ راجیش کے طور پر کی گئی ہے۔ چاروں اتر پردیش کے رہنے والے تھے۔ دھماکہ ہفتہ کو دھاروہیڑا کے صنعتی علاقے میں واقع ایک پرزہ تیار کرنے والی کمپنی کی فیکٹری میں ہوا۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ اس حادثے میں 40 مزدور جھلس گئے۔ ان میں سے دس مزدوروں کو ریواڑی ٹراما سنٹر میں، 20 سے زیادہ مزدوروں کو پی جی آئی ایم ایس روہتک میں، چار کو دہلی کے صفدرجنگ اسپتال میں اور دیگر کو یہاں دھاروہیڑا میں داخل کرایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مودی کے وزیر کی میٹنگ ختم ہوتے ہی ممتا کے وزیر کی ریلی شروع ہوئی اور TMC-BJP حامیوں میں تصادم، آج بند کا اعلان
فیکٹری کے بوائلر میں دھماکہ
اس کے بعد پانچ مزدوروں کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کے روز فیکٹری کے بوائلر میں دھماکے کے سلسلے میں ٹھیکیدار اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا۔ اس معاملے میں اتر پردیش کے گونڈا ضلع کے رہنے والے مزدور راج کمار کی شکایت کی بنیاد پر ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی نے ایس ڈی ایم کی قیادت میں واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔
بھارت ایکسپریس۔
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…