علاقائی

Election Commission of India: الیکشن کمیشن نے بہار اسمبلی انتخاب سے قبل ووٹر لسٹ کو درست کرنے کی سرگرمیاں شروع کیں، تین اہم اعلان پر عمل درآمد شروع

بہار میں اسمبلی انتخاب رواں سال کے آخر تک ہونا ہے۔ اس تعلق سے تاریخ کا اعلان ابھی ہوا نہیں ہے، لیکن الیکشن کمیشن کی سرگرمیاں شروع ہو چکی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹ کو زیادہ معیاری اور بھروسہ مند بنانے کے مقصد سے 3 نئے اعلان پر پیش قدمی شروع کر دی ہے۔ اس کا مقصد ووٹنگ کا عمل لوگوں کے لیے آسان اور بھروسہ مند بنانا ہے۔

دراصل مارچ 2025 میں الیکشن کمیشن کے افسران کی میٹنگ ہوئی تھی، جس میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار اور الیکشن کمشنرز ڈاکٹر سکھبیر سنگھ سندھو و ڈاکٹر وویک جوشی بھی موجود تھے۔ اس میٹنگ میں 3 اہم اعلانات کیے گئے تھے، جس پر اب عمل شروع ہو چکا ہے۔ تینوں اعلانات یہ ہیں:۔

1-  مردہ لوگوں کا ریکارڈ الیکٹرانک طریقے سے ملے گا

سب سے پہلا اعلان موت سے متعلق رجسٹریشن کے ڈاٹا کو لے کر کیا گیا ہے۔ اس کے تحت اب الیکشن کمیشن کو رجسٹرار جنرل آف انڈیا سے مردہ لوگوں کا ریکارڈ براہ راست الیکٹرانک طریقے سے ملے گا۔ اس سے یہ یقینی ہوگا کہ مہلوکین کے نام وقت پر ووٹر لسٹ سے ہٹائے جائیں۔ اس کے بعد بی ایل او (بوتھ لیول افسر) فیلڈ میں جا کر جانکاری کی دوبارہ جانچ کر سکیں گے۔ یہ عمل بغیر کسی رسمی شکایت کے انجام پائے گا۔

2-  ووٹر انفارمیشن سلپ اب مزید آسان ہوگا

دوسرے اعلان کے تحت ووٹر سلپ کو ووٹرس کے لیے مزید موافق بنایا جائے گا۔ ووٹر کا سیریل نمبر اور پارٹ نمبر اب بڑے حروف میں نظر آئے گا، جس سے ووٹرس کے لیے اپنا پولنگ اسٹیشن پہچاننا آسان ہوگا اور الیکٹورل افسران بھی جلد نام تلاش کر سکیں گے۔

3-  بی ایل او کو دیے جائیں گے شناختی کارڈ

تیسرا اعلان ہر بی ایل او کو ایک اسٹینڈرڈ فوٹو شناختی کارڈ دیے جانے سے متعلق ہے۔ اس عمل کے بعد وہ جب بھی گھر گھر جا کر ووٹرس سے ملاقات کریں گے تو ووٹرس انھیں بہ آسانی پہچان پائیں گے۔ اس طرح ووٹرس بی ایل او سے بھروسہ کے ساتھ بات کر سکیں گے۔ اس معاملے میں الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ سبھی اقدام اعتماد، شفافیت اور سہولت بڑھانے کی سمت میں ایک مضبوط کوشش ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Punjab Elections 2027: پنجاب اسمبلی انتخابات 2027، عام آدمی پارٹی کی 31 امیدواروں پر مشتمل دوسری فہرست جاری، موجودہ 8 ارکان اسمبلی کے کٹے ٹکٹ

عام آدمی پارٹی نے پنجاب اسمبلی انتخابات کے لیے دوسری فہرست میں 31 امیدواروں کے…

11 minutes ago

PM Modi Responds to Sam Pitroda: پترودا کی تعریف پر وزیر اعظم مودی کا جواب، کہا- سیم بھائی کو دیوالی اور نئے سال کی مبارکباد

انٹرویو میں انڈین اوورسیز کانگریس کے صدر سیم پترودا نے وزیر اعظم نریندر مودی کو…

42 minutes ago

IPL 2027: ہاردک، ارشدیپ سے لے کر رشبھ پنت تک، کس کھلاڑی نے کون سی ٹیم بدلی اور کتنے میں ہوا سودا؟

آئی پی ایل 2027 کے منی آکشن سے پہلے کھلاڑیوں کی خرید و فروخت میں…

44 minutes ago

Delhi Air Pollution: زہریلی ہوا کے خلاف سڑکوں پر اترے این ایس یو آئی کارکنان، قومی صدر ونود جاکھڑ نے حکومت کو گھیرا

دہلی میں مسلسل خراب ہوتی فضائی کیفیت اور بڑھتی آلودگی کے خلاف این ایس یو…

47 minutes ago

Sam Pitroda on PM Modi: ’مودی سے میری اچھی بنتی ہے…‘ سیم پترودا نے وزیر اعظم کو رحم دل انسان قرار دیا، بولے- میرے گجراتی دوست ہیں

کانگریس لیڈر سیم پترودا نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں رحم…

1 hour ago