علاقائی

Naatiya Mushaira: وجہیہ پنجتن فاونڈیشن کے زیر اہتمام جشن عید میلادالنبی و نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد، ایودھیا کے ردولی میں اتحاد کا پیغام کیا گیا عام

ردولی ایودھیا میں وجہیہ پنجتن فاونڈیشن کے زیر اہتمام رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کی مناسبت سے جشن عید میلادالنبی و نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس نعتیہ مشاعرہ کی صدارت معروف شاعر صغیر نوری بارہ بنکوی نے فرمائی، جب کہ نظامت کے فرائض شکیلؔ ردولوی نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیے۔ مشاعرہ سے قبل مولا نا سرفراز حسین نے سیرت پاک پر روشنی ڈالی اور آپسی اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہماری مصیبتوں کی اصل وجہ ہماری تقسیمِ ہے۔ نعتیہ مشاعرے میں مہمان خصوصی کے طور پر ڈاکٹر انور حسین خاں موجود رہے، جب کہ مہمان اعزازی کے طور پر محمد حلیم پپو، پردیس سکریٹری سماجوادی پارٹی نے اور مہمان ذی وقار کے طور پر محمد شارق عثمانی نے شرکت فرمائی۔

نعتیہ مشاعرے میں پیش کیے گئے کلام سے کچھ منتخب اشعار درج ذیل ہیں:

یہ التجا ہے کہ تشریف لائیے آقا

ہم آج آپ کی محفل سجائے بیٹھے ہیں

صغیر نوری بارہ بنکوی

زمیں پر جلوہ فرما ہو گئے جب رحمت عالم

زمیں کو رشک سے اب دیکھتے ہیں آسماں والے

مجیب صدیقی گونڈوی

حقیقت ہوگا میرا خواب اک دن

مدینے کی گلی ہے اور میں ہوں

تحسین منور

برابر ہو نہیں سکتے کبھی میزان محشر میں

عبادت ساری دنیا کی اور اک سجدہ محمد کا

شہیب کوثر

ساری دنیا کو محبت کا حسیں پیغام ہے

رحمت عالم کی رحمت عام تھی اور عام ہے

عزم گونڈوی

جنت کی ہوا تک نہ ملے گی اسے اسلم

جس پہ مرے سرکا ر کا ایمان نہیں ہے

اسلم سیدن پوری

امتی ہوں میں اس نبی کا شکیلؔ

جس کے صدقے میں کائنات بنی

شکیلؔ ردولوی

میں جب بھی نعت لکھوں اس کی شان اقدس میـں

مرا خیال ہمیشہ وضو میں رہتا ہے

سید قاسم

نعت نکلی ہے میرے سینے سے

کاش سن لیں نبی مدینے سے

ارشد سعدؔ ردولوی

مذکورہ شعراء کے علاوہ نفیس بارہ بنکوی، عمران علی آبادی مجیب ردولوی جنید علی آبادی، جون خادم نثار ردولوی، عظیم ردولوی اور اسد عثمانی نے بھی اپنا کلام پیش کیا۔ وہیں سامعین میں خاص طور پر ڈاکٹر نذیر عباس، یوسف اصغر، قارب قرنی، محمد نسیم ، پرنس محمد، حنیف انصاری، شبیح الحسن، محمد مبین عثمانی وغیرہ نے شرکت فرمائی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

India vs Afghanistan T20: بھارت-افغانستان سیریز کے دوران 19 افراد گرفتار، جانئے کیا ہے پورا معاملہ

13 ستمبر کو بھارت نے پہلا میچ 7 وکٹ سے جیتا، جب کہ دوسرے مقابلے…

4 minutes ago

Prime Minister Modi: دہلی میں ماحولیات پر بڑا بین الاقوامی اجلاس، وزیر نریندر اعظم مودی 19 ستمبر کو کریں گے افتتاح

’ماحولیات اور آب و ہوا کی حرکیات کا مستقبل‘ کے موضوع پر دو روزہ کانفرنس،…

30 minutes ago

Travis Head: ٹریوس ہیڈ کی طوفانی سنچری، آسٹریلیا کا زمبابوے کے خلاف ون ڈے میں اب تک کا سب سے بڑا اسکور

زمبابوے کی جانب سے گیند بازی میں بریڈ ایونز نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں…

49 minutes ago

20th Rozgar Mela: روزگار میلے میں وزیر اعظم نریندر مودی 51 ہزار سے زائد نوجوانوں کو دیں گے تقرری نامے

روزگار میلے کے ذریعے جن شعبوں میں نوجوانوں کو ملازمتیں دی جا رہی ہیں، ان…

1 hour ago

Provident Fund Organisation: ای پی ایف او کی تنخواہ کی حد بڑھنے سے ملازمین پر کیا اثر پڑے گا،کیوں ہو رہی ہے تنقید؟

ایمپلائز ڈپازٹ لنکڈ انشورنس اسکیم (EDLI) کے تحت ای پی ایف کے ارکان کو ملازمت…

1 hour ago