علاقائی

Land For Job Case: لالو یادو سے ای ڈی کی پوچھ گچھ 10 گھنٹے تک چلی، ملازمت کےبدلے زمین گھوٹالہ معاملے میں بڑھی مشکلات

بہار کے سابق وزیر اعلیٰ اور آر جے ڈی سپریمو لالو یادو کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ان کے خلاف نوکری کے بدلے زمین گھوٹالہ کا مقدمہ چل رہا ہے۔ آج انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ٹیم نے لالو یادو سے 10 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ پوچھ گچھ کے بعد لالو یادو رات کو ای ڈی کے دفتر سے باہر آئے۔ ان کا قافلہ اپنے حامیوں کے ساتھ  روانہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے آر جے ڈی سپریمو لالو سے 50 سے زیادہ سوالات پوچھے۔ انہوں نے زیادہ تر ہاں یا ناں میں جواب دیا۔ لالو کی یہ پوچھ گچھ بہار میں نئی ​​حکومت کے قیام کے اگلے ہی دن ہوئی ہے۔ لالو کی پارٹی بہار حکومت سے باہر ہے اور جے ڈی یو نے بی جے پی کے ساتھ مل کر حکومت بنائی ہے۔ اگلے دن یعنی پیر کو ای ڈی نے لالو یادو کے خلاف کارروائی کی۔

سوال و جواب کا سلسلہ صبح گیارہ بجے سے شروع ہوا۔

لالو کو پوچھ گچھ کے لیے ای ڈی کے دفتر بلایا گیا تھا۔ وہ اپنی بیٹی میسا بھارتی کے ساتھ صبح 11 بجے پٹنہ میں ای ڈی کے دفتر پہنچے۔ اور، سوال جواب کا دور رات 9 بجے ختم ہوا۔ رات 9 بجے تک ای ڈی آفس کے باہر ہنگامہ رہا۔ میسا بھارتی اور ان کے حامی ہنگامہ برپا کرتے رہے۔ بتایا جاتا ہے کہ میسا بھارتی 2 گھنٹے تک ای ڈی آفس کے گیٹ پر اسی جگہ کھڑی رہیں۔

Amir Equbal

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

2 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

35 minutes ago