علاقائی

Hasan Mushrif: ای ڈی  آئی ٹی ڈی نے حسن مشرف کے ٹھکانو ں پر چھاپے ماری  کی، ملے اہم ثبوت

Hasan Mushrif: ای ڈی اور انکم ٹیکس نے بدعنوانی اور منی لانڈرنگ  کے معاملے میں سیئنر  نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی ) کے لیڈر حسن مشرف  کےکولہا پور گھر اور کچھ دیگرجگہوں پر بدھ کی صبح سویرے چھاپے ماری کی گئی ہےنیوز ایجنسی  اے این آئی نے اس کی معلومات فراہم کی ۔بی جے پی کے سابق ممبر پارلیمنٹ کریتی سومیا  نے سابق وزیر کے خلاف ایک چینی مل میں 158 کر وڑ روپے سے زیادہ کی بے ضابطگیوں کے علاوہ بے پناہ دولت جمع کرنے کا الزام  لگایا ہے ۔ای ڈی ۔آئی ٹی ڈی کے افسروں نے سخت حفاظت کے بیچ کولہا پور کے کاگل شہر میں مشرف کے گھر اور این سی پی لیڈر سے جڑے دیگر جگہوں پر چھاپے ماری کی اور اہم  دستاویزات اور دیگر ثبوتوں کو اپنی تحلیل میں لے لیا ہے۔

مشرف نے پچھلے کچھ ہفتوں سے سومیا کے ذریعہ لگائے گئے سبھی الزامات کی تردید کی ہے۔ وہیں ای ڈی نے این سی پی لیڈر کے قریبی لوگوں کے ٹھکانوں پر چھاپا مارا کی۔ انل دیشمکھ او رنواب ملک کے بعد، شیوسینا کے ممبر پارلینمٹ سنجے راوت کے علاوہ مشرف این سی پی کے تیسرے سیئنر لیڈر ہیں، جنہیں پچھلے کچھ سالو ں میں مختلف جانچ ایجنسیوں کے ذریعہ نشانہ بنایا گیا ہے ۔ بڑی تعداد میں این ایس پی ورکر مشرف کے گھر جمع ہوئے اور بی جے پی یا جانچ ایجنسیوں کے خلاف نارے بازی  کی کرتے ہوئے  زوروشور سے مظاہرے  بھی کررہی ہے۔بدھ کو کولہاپور بند کی اپیل کی گئی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

5 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

6 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

6 hours ago