علاقائی

Sadhu Singh Dharamsot: ای ڈی نے کانگریس لیڈر اور پنجاب کے سابق وزیر جنگلات سادھو سنگھ دھرم سوت کو کیا گرفتار

Sadhu Singh Dharamsot: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے پیر کو کانگریس لیڈر اور پنجاب کے سابق وزیر جنگلات سادھو سنگھ دھرم سوت کو جنگل کے ایک مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں گرفتار کیا۔ سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے۔ ای ڈی نے جالندھر میں 64 سالہ سیاست دان کو منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (PMLA) کے دفعات کے تحت گرفتار کیا ہے۔ ای ڈی نے گزشتہ سال نومبر میں دھرم سوت، ریاست کے ایک اور وزیر جنگلات سنگت سنگھ گلجین، محکمہ جنگلات کے کچھ افسران اور دیگر کے احاطے پر چھاپہ مارا تھا۔

پانچ بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں دھرم سوت

تحقیقات ریاستی محکمہ جنگلات میں درختوں کی کٹائی کے لیے اجازت نامے جاری کرنے اور محکمہ میں تبادلوں/تعینات کے لیے “رشوت” کے الزامات سے متعلق ہے۔ دھرم سوت پانچ بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں اور انہیں گزشتہ سال پنجاب ویجیلنس بیورو نے غیر متناسب اثاثے رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ دھرم سوت نے نابھہ اسمبلی سیٹ کی نمائندگی کی تھی، جب کہ گلجین ہوشیار پور ضلع کی ارمر سیٹ سے ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

7 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

7 hours ago