-بھارت ایکسپریس
نئی دہلی : اتر پردیش کے مظفر نگر کی میراپور سیٹ پر ضمنی انتخاب کے لیے جاری ووٹنگ کے دوران زبردست ہنگامہ ہوا۔ ککرولی میں بھیڑ نے پتھراؤ شروع کر دیا جس کے بعد پولیس نے بھیڑ کو منشتر کیا۔ ہنگامہ کو دیکھتے ہوئے ایس ایس پی بھاری پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔
میرا پور میں بھیڑ نے کیوں کیا پتھراؤ ؟
ککرولی میں، گاؤں والوں نے پولیس پر حملہ کرنے کا الزام لگایا اور ہنگامہ کھڑا کر دیا، گاؤں والوں کا الزام ہے کہ انھیں بتایا گیا کہ ان کا ووٹ پہلے ہی ڈالا جا چکا ہے۔ پولنگ بوتھ پر پہنچنے پر انہیں واپس بھیج دیا گیا جس کی وجہ سے وہ برہم ہو گئے۔ اس دوران گاؤں والوں نے سڑک بلاک کر دی اور زبردست پتھراؤ کیا۔
آر ایل ڈی امیدوار پر سنگین الزامات
بی جے پی کے حلیف آئی ایل ڈی کے امیدوار متھلیش پال نے سنگین الزامات لگائے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ باہر سے لوگ بلائے گئے ہیں۔ باہر سے آنے والے لوگوں کی بڑی تعداد کو مدارس اور مساجد میں اسلحہ لے کر ٹہرا یا گیا ہے ۔ ان کا الزام ہے کہ پولیس ہمارے لوگوں کو بھگا کر دوسروں کو شہ دے رہی ہے۔ آر ایل ڈی کے امیدوار متھیلیش پال نے کہا کہ اگر پولس ووٹرز کے برقع کی جانچ نہیں کرے گی تو یہ دھوکہ ہوگا۔
آر ایل ڈی امیدوار کا الزام – ہورہی ہے فرضی ووٹنگ
متھیلیش پال سے پہلے کنڈرکی میں بھی سماجوادی پارٹی کے امیدوار کا ہنگامہ دیکھنے میں آیا۔ سماجوادی پارٹی امیدوار حاجی رضوان کی پولس کے ساتھ تیکھی بحث ہوئی اورانتظامیہ پر الزام لگایا کہ وہ گاؤں کے اندرچیک پوسٹیں لگا رہے ہیں اور آدھار کارڈ چیک کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 275 بوتھس پرسماجوادی پارٹی پولنگ ایجنٹس کو تعینات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ سماجوادی پارٹی امیدوار نے پولس پر ووٹ ڈالنے کا الزام بھی لگایا اور کہا کہ بی جے پی امیدواروں کی پرچیوں سے ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔
‘برقعہ پہننے والے ووٹروں کی جانچ نہیں ہو رہی’
اتر پردیش میں 9 اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔ میراپور، غازی آباد، کنڈرکی، کھیر، کرہل، سیساماؤ، کٹہاری، ماجھوان اور پھولپور اسمبلی سیٹوں پر آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔ لیکن آر ایل ڈی امیدوار کا الزام ہے کہ یہاں جعلی ووٹنگ ہو رہی ہے۔ برقعوں میں موجود ووٹرز کو چیک نہیں کیا جا رہا ہے۔ باہر سے مسلح افراد کو بلا کر مدارس میں ٹھہرایا گیا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
ملکارجن کھڑگے نے مزید کہا، " منی پاور اورباہوبلی کی سیاست مہاراشٹرمیں کبھی نہیں ہوئی،…
جب وزیر اعظم نریندر مودی جارج ٹاؤن پہنچے تو صدر عرفان نے ہوائی اڈے پر…
آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان نے شادی کے 29 سال بعد اہلیہ سائرہ…
آر بی آئی کے گورنر شکتی کانتا داس نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں اپنا ووٹ…
آر ایس ایس کے سرسنگھ چالک موہن بھاگوت اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے ناگپور کے…
سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے ٹویٹر پر لکھا، 'ووٹنگ کے عمل کے لیے…