علاقائی

Deoghar Road Accident: جھارکھنڈ کے دیوگھر میں بڑا حادثہ، کانوڑیوں سے بھری بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم، مرنے والوں کی تعداد 18ہوئی

دیوگھر: جھارکھنڈ کے دیوگھر ضلع کے موہن پور بلاک کے تحت جمونیا جنگل کے نزدیک منگل کی صبح ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ یہاں کانوڑیوں سے بھری بس اور گیس سلنڈروں سے لدے ٹرک کے درمیان زبردست تصادم ہو گیا۔ اس حادثے میں 18 مسافروں کی موت ہو گئی، جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ان میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

بڑھ سکتی مرنے والوں کی تعداد

ٹریفک ڈی ایس پی لکشمن پرساد نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ضلع انتظامیہ کو چوکنا کردیا گیا ہے اور زخمیوں کو دیوگھر صدر اسپتال کے علاوہ قریبی پرائمری ہیلتھ کیئر سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔؎

تصادم کے بعد موقع پر مچا کہرام

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ بس کے پرخچے اڑ گئے۔ تصادم کے بعد موقع پر کہرام مچ گیا۔ کئی عقیدت مند بس کے اندر پھنس گئے جنہیں نکالنے کے لیے پولیس اور این ڈی آر ایف کی ٹیم کو کافی محنت کرنی پڑی۔ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس، این ڈی آر ایف اور ضلع انتظامیہ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور راحت اور بچاؤ کا کام شروع کیا۔

بس میں 35 عقیدت مند تھے سوار

بس میں تقریباً 35 عقیدت مند سوار تھے، جو شروانی میلے کے دوران بابا بیدیا ناتھ دھام کو پانی چڑھانے کے مقصد سے دیوگھر آ رہے تھے۔ اسی دوران جمونیا کے قریب ان کی بس سامنے سے آنے والے گیس سلنڈروں سے لدے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ کئی عقیدت مندوں کو معمولی چوٹیں بھی آئی ہیں جبکہ کچھ لوگ مکمل طور پر محفوظ بھی بتائے جاتے ہیں۔ مہلوک افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجی جا رہی ہیں۔ اس دل دہلا دینے والے حادثے سے پورے علاقے میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران بھی اسپتال پہنچ گئے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

9 hours ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

10 hours ago

PMEGP Scheme: پی ایم ای جی پی اسکیم سے کامیاب کاروبار کھڑا کیا، شاکر خان بنے کئی لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے

مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…

11 hours ago