بھارت ایکسپریس۔
مرکز کے آرڈیننس پر عام آدمی پارٹی کو کانگریس کی حمایت حاصل ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں کانگریس کی سابق قومی صدر سونیا گاندھی کی رہائش گاہ پر ایک بڑی میٹنگ جاری ہے۔ جس کے بعد کانگریس کی جانب سے آرڈیننس معاملے پر موقف بھی سامنے آجائےگا ۔ ذرائع کے مطابق جب اس آرڈیننس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں آئے گا تو کانگریس عام آدمی پارٹی اور دیگر جماعتوں کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ آپ کو بتا دیں کہ پٹنہ میں اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ کے بعد عام آدمی پارٹی کی طرف سے بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ پارٹی نے کانگریس پر بی جے پی کے ساتھ ملی بھگت کا الزام لگایا۔ عام آدمی پارٹی کی جانب سے کہا گیا کہ مرکز کے ذریعہ لائے گئے آرڈیننس کے مسئلہ پر بی جے پی اور کانگریس کے درمیان گٹھ جوڑ ہے۔
کیجریوال نے الزامات لگائے تھے
کیجریوال نے کہا تھا کہ غیر آئینی آرڈیننس کے ذریعے دہلی کے لوگوں اور دہلی حکومت کے حقوق چھین لیے گئے ہیں۔ کانگریس اتنا وقت کیوں لے رہی ہے؟ کانگریس کو اپنا موقف واضح کرنا چاہیے کہ وہ آئین کے ساتھ کھڑی ہے یا بی جے پی کے ساتھ؟ دراصل، دہلی کے وزیر اعلی کیجریوال مرکز کی طرف سے لائے گئے آرڈیننس کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی حمایت حاصل کر رہے ہیں۔ اگروزیر اعلی اروند کیجریوال کو راجیہ سبھا میں اپوزیشن پارٹیوں کی حمایت حاصل ہو جاتی ہے تو مرکز کے آرڈیننس کو قانون بننے سے روکا جا سکتا ہے۔ اسی ایجنڈے کے ساتھ سی ایم کیجریوال پٹنہ میں اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ میں بھی پہنچے۔
کیا ہے پورا معاملہ؟
گزشتہ ماہ، مرکزی حکومت نے ڈینک کیڈر کے گروپ-اے افسران کے تبادلے اور ان کے خلاف تادیبی کارروائی کے لیے نیشنل کیپیٹل پبلک سروس اتھارٹی کے قیام کے مقصد سے ایک آرڈیننس جاری کیا تھا۔ دہلی حکومت اس کی مخالفت کر رہی ہے اور اسے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف بتایا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…