علاقائی

HC Extends Interim Stay on Bulldozer Action: دہلی کے اُتم نگر میں بلڈوزر کارروائی پر عبوری روک میں توسیع، ہائی کورٹ نے دیا یہ حکم

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے اُتم نگر میں 26 سالہ نوجوان کی قتل کے معاملے میں بلڈوزر کارروائی پر عبوری روک میں توسیع کر دی ہے۔ بدھ کے روز عدالت نے دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کو ہدایت کی کہ قتل کے ملزمان کے گھروں کو گرانے کی کارروائی نہ کی جائے۔

معاملے میں عدالت کا حکم
جسٹس امت بنسل نے اس درخواست پر سماعت کی جس میں ملزمان کے گھروں کو گرنے سے بچانے کی درخواست کی گئی تھی۔ عدالت نے عرضی گزار کو ہدایت دی کہ وہ ترمیم شدہ درخواست دائر کریں اور پولیس تحفظ کی ضرورت اور ممکنہ بلڈوزر کارروائی پر روک کے لیے علیحدہ علیحدہ درخواستیں دائر کریں۔

ایم سی ڈی کی جانب سے موقف
ایم سی ڈی کی جانب سے سینئر وکیل سنجے پوددار نے عدالت کو بتایا کہ جو عمارتیں گرا دی گئی ہیں، وہ سڑک پر قبضے والے حصے پر بنی تھیں۔ ایم سی ڈی نے عدالت میں کہا، ’’عرضی گزار کے گھروں نے سڑک پر قبضہ کیا ہوا تھا۔ قانون کہتا ہے کہ توڑ پھوڑ سے قبل ملزمان کو نوٹس دینے کی ضرورت نہیں ہے۔‘‘

ایم سی ڈی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جو کارروائی ہوئی، وہ صرف غیر قانونی تعمیرات کے خلاف تھی اور یہ معمول کا عمل تھا۔ عدالت نے کہا کہ اگر یہ مکانیں عوامی سڑک پر ہیں، تب بھی نوٹس جاری ہونا چاہیے۔

عرضی گزار کے وکیل کا موقف
وکیل نے کہا کہ کلیدی ملزم کا گھر تو گرا دیا گیا ہے، میں شریک ملزم ہوں۔ ایف آئی آر 5 مارچ کو درج کی گئی تھی، بعد میں کچھ افراد نے گھروں میں دخل اندازی کی اور نقصان پہنچایا۔ کئی بار دھمکیاں بھی ملی ہیں کہ ہمارا گھر بھی گرا دیا جائے گا۔

عدالت کی ہدایت
ایڈیشنل سولیسٹر جنرل چیتن شرما نے تجویز دی کہ درخواست صرف ایم سی ڈی کی توڑ پھوڑ تک محدود ہونی چاہیے اور قتل کے پولیس تفتیش سے اس کا تعلق نہیں ہونا چاہیے۔ عدالت نے عرضی گزار کو نئی درخواست دائر کرنے کا حکم دیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

4 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

4 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

5 hours ago