نوئیڈا میں خواتین کی حفاظت کے لیے 400 مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنےکا فیصلہ
اتھارٹی نے نوئیڈا کو خواتین کے لیے محفوظ شہر بنانے کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔ نوئیڈا پولس نے کئی جگہوں کی نشاندہی کی ہے جو بلیک سپاٹ کی شکل میں ہیں، ان کی فہرست نوئیڈا اتھارٹی کو دی گئی ہے۔ اس کے تحت 400 مقامات (نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا) پر سی سی ٹی وی لگائے جائیں گے۔ مقامات کا سروے نوئیڈا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی تکنیکی ٹیم کر رہی ہے۔ نوئیڈا اتھارٹی کے ڈی جی ایم راجیش کمار نے بتایا کہ سروے مکمل ہونے کے بعد ان جگہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے، جن کی نگرانی پولیس کنٹرول روم سے کی جائے گی۔ اس کے لیے سیکٹر 94 میں کمانڈ کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔ اسے ISTMS کے ساتھ بھی مربوط کیا جا سکتا ہے۔
نوئیڈا پولیس نے 400 مقامات کی فہرست اتھارٹی کو سونپی ہے۔ اس پروجیکٹ کو خواتین کے تحفظ سے جوڑا جا رہا ہے۔ ایسے میں ان جگہوں کو زیادہ نشان زد کیا گیا ہے جہاں خواتین زیادہ آتی اور جاتی ہیں۔ محکمہ پولیس کی جانب سے دی گئی جگہوں کی فہرست میں بازار، سرکاری اور نجی اسکول اور بلیک سپاٹ اور پرہجوم علاقے، میٹرو اسٹیشن، بس اسٹینڈ، مالز کے باہر کی جگہیں شامل ہیں۔ سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت ریاست میں 160 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔
اتھارٹی افسر نے بتایا کہ سروے مکمل ہونے کے بعد ضلع کا تخمینہ تیار کیا جائے گا۔
بنارس ہندو یونیورسٹی کے طلبا نے تاریخی کاماکوٹیشور مندر کے فن تعمیر کو کیمرے میں…
وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کا ایک مضمون…
ساؤتھ ایشیا سیٹلائٹ ڈائریکٹ ٹو ہوم خدمات، موسم سے متعلق معلومات، آفات کے انتظام اور…
دراصل مغربی بنگال کو انگریزی میں West Bengal لکھا جاتا ہے، جس کی شروعات انگریزی…
مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے لنکڈ اِن پر شائع اپنے تفصیلی مضمون میں کہا…
نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے پر زور۔ نیپالی نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور تعلیمی و…