علاقائی

نوادہ میں قرض بنا موت کی وجہ، چھ لوگوں نے کی اجتماعی خد کشی

نوادہ، 11 نومبر (بھارت ایکسپریس): بہار کے نوادہ میں اجتماعی خودکشی کے واقعہ سے نوادہ کے باشندے حیران رہ گئے۔  ضلع میں اس قسم کا یہ پہلا واقعہ ہے۔  جس نے بھی سنا وہ دنگ رہ گئے۔  کوئی بھی آسانی سے اس پر یقین نہیں کرپا رہا ہے۔  قرض کی وجہ سے پورے خاندان کے لیے ایسا قدم اٹھانے کی  چرچا ہر کسی کی زبان پر ہے۔  شہر کے علاقے نیو ایریا میں سوگوار سکوت ہے۔  اہل علاقہ اس واقعہ کو آسانی سے ہضم نہیں کر پا رہے ہیں۔  دو سال قبل متوفی کیدار کے چاٹ اسٹال پر کام کرنے والے سنٹو کمار نے بتایا کہ متوفی کا خاندان بہت اچھا تھا۔  کبھی کبھی کیدار کام کرتے ہوئے ڈانٹ دیتے تھے، لیکن کچھ دیر بعد وہ اپنے مسائل بتاتےتھے  اور پیار سے بات کرنے لگتے تھے۔  کیلاش وشوکرما نے بتایا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔  اسے دیکھ کر میرا من پریشان ہو گیا ہے۔

قرض بنا  زندگی کا حصہ

 متوفی کیدار کے بڑے بھائی شمبھوناتھ نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع بھتیجے امت سے ملی تھی۔  دکھ بیان نہیں کیے جا سکتے۔  قرض زندگی کا حصہ بن چکا ہے۔  قرض لے کر زندگی گزارنے کی مجبوری ہے۔  چھوٹا بھائی کیدار اپنے خاندان کی دیکھ بھال کے لیے بہت جدوجہد کر رہا تھا۔

ختم  ہوا ہنستا بستا پریوار

 اس واقعہ سے اہل خانہ پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے۔ ہنستا کھیلتا پریوار  ٹوٹ گیا۔  دو سال پہلے کیدار چاٹ کا اسٹال لگاتا تھا۔  بیٹا امت اور پرنس اسٹال  پر تعاون کرتے تھے۔  ساتھ ہی بیوی انیتا دیوی، بیٹی شبنم کماری، گوڈیا کماری اور ساکشی گھر میں خام مال تیار کرنے میں مدد کرتی تھیں۔  پھر کیدار نے پھلوں کی دکان چلانا شروع کی۔  جس میں پورا خاندان مدد کرتا تھا۔لیکن   اب وہ خاندان مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے۔  بڑا بیٹا امت دہلی میں رہنے کی وجہ سے زندہ ہے۔  وہیں بیٹی ساکشی پاواپوری ویمس میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی تھی لیکن 14 گھنٹے بعد اچانک ساکشی کی بھی موت ہوگئی۔  دو اور شادی شدہ بیٹیاں سسرال میں رہتی ہیں۔

Bharat Express

Recent Posts

نیشنل کانفرنس میں زبردست اختلاف! 18 اراکین اسمبلی نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو لکھا خط، کابینہ میں تبدیلی سمیت کیا یہ بڑا مطالبہ

یادداشت پر دستخط کرنے والے اراکین اسمبلی نے عوامی توقعات اور حکومت کے درمیان بڑھتی…

28 minutes ago

India vs new Zealand: ایڈن پارک میں نیوزی لینڈ کا ریکارڈ بھارت کے لیے تشویش کا باعث، 11 میچوں میں صرف 4 فتوحات

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے 4 نومبر کو آکلینڈ کے ایڈن…

48 minutes ago

دہلی-این سی آر میں گرین پٹاخے جلانے کی اجازت، سپریم کورٹ نے دیوالی پر دو دن کی چھوٹ دی

جسٹس ایم ایم سندریش اورجسٹس پرسنّا بی ورالے کی بنچ نے 29 اکتوبر کے اپنے…

54 minutes ago

Priti Adani on PM Modi Varanasi: پریتی اڈانی نے وزیر اعظم مودی کی دوراندیش قیادت کی تعریف کی، بتایا کیسے بدلی کاشی کی تصویر؟

اپنے خطاب کے اختتام پر ڈاکٹر پریتی اڈانی نے کہا کہ آج دنیا کے پاس…

57 minutes ago

Jhunjhunu Tragedy: وزیر اعظم مودی نے جھنجھنو حادثے پر کیا افسوس کا اظہارِ، کیسے پیش آیا اتنا بڑا حادثہ؟

وزیر اعظم دفتر کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیر اعظم کا…

1 hour ago