علاقائی

Petrol Diesel Prices: خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد آج کئی شہروں میں مہنگا ہوا پٹرول وڈیزل

Petrol Diesel Prices: ہندوستان میں ہر روز پٹرول وڈیزل کی نئی قیمت سرکاری تیل کمپنیوں کی جانب سے جاری کی جاتی ہے۔ یہ قیمتیں بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کی بنیاد پر طے کی جاتی ہیں۔ آج کی بات کریں تو بدھ کو خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل میں 0.86 فیصد اضافے کے بعد یہ 71.94 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری جانب برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 0.68 فیصد اضافے کے بعد آج یہ 77.98 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اثر بھارت کے کئی شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر اس کا اثر دیکھنے کو مل رہا ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ہر روز صبح 6 بجے تبدیل ہوتی ہیں۔ نئی قیمتوں کا اطلاق صبح 6 بجے سے شروع ہو  جاتا ہے۔ پٹرول وڈیزل کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن اور دیگر چیزیں شامل کرنے کے بعد اس کی قیمت تقریباً دوگنی ہوجاتی ہے۔

خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے درمیان 15 مارچ 2023 کی صبح تیل کمپنیوں نےپٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخ جاری کئے جاتے ہیں۔ ہندوستان کے مختلف شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی دیکھی گئی ہے۔ ملک کی راجدھانی دہلی میں پٹرول کی قیمت 96.72 روپے فی لیٹر ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر ہے۔
چار میٹروز میں پٹرول ڈیزل کی قیمتیں

دہلی میں پٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔ وہیں کولکتہ میں پٹرول 106.03 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.76 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ جب کہ چنئی میں پٹرول کی قیمت 102.74روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.33روپے فی لیٹر ہے۔

ان شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت کیا ہے؟

اگر  ہم نوئیڈا کی بات کریں تو یہاں پٹرول 17 پیسے اور ڈیزل 17 پیسے مہنگا ہو کر 96.76 فی لیٹر اور 89.93 فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے،وہیں آج جے پور میں پٹرول 98 پیسے اور ڈیزل 90 پیسے سستا 108.41 روپے اور 93.65 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

–بھارت ایکسپریس 

 

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Phased Shift Of Flights To Navi Mumbai Airport: ایئر انڈیا گروپ اور اڈانی ایئرپورٹس کا بڑا فیصلہ، نوی ممبئی ایئرپورٹ پر مرحلہ وار منتقل ہوں گی پروازیں

اڈانی ایئرپورٹ ہولڈنگز لمیٹڈ نے ایئر انڈیا گروپ کے اس منصوبے کا خیرمقدم کیا ہے۔…

24 minutes ago

Swami Kailashanand Giri Navratri Sadhana: حیرت انگیز تپسیا…! 111 ڈگری درجہ حرارت میں بھی سوامی کیلاش آنند گری کی سادھنا جاری

ہریدوار میں آچاریہ مہامنڈلیشور سوامی کیلاش آنند گری مہاراج کی ساون کے بعد اب نوراتری…

28 minutes ago

Important announcement by IndiGo and Adani Airports: نوی ممبئی ایئرپورٹ سے بین الاقوامی پروازوں کی توسیع کا منصوبہ، فروری 2027 سے شروع ہوگا نیا مرحلہ

انڈیگو چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روزانہ 12 بین الاقوامی پروازیں نوی…

37 minutes ago

PM Modi Tribute: پی ایم مودی نے بھائی پرمانند کی قربانیوں کو کیا یاد، کہا- مجاہد آزادی نے بھگت سنگھ کو بھی تعلیم دی

وزیر اعظم نریندر مودی نےآئندہ 4 نومبر کو عظیم مجاہد آزادی اور سماجی مصلح بھائی…

49 minutes ago