Lakhimpur Kheri: لکھیم پور کھیری ضلع کی ایک عدالت نے دوہرے قتل اور اجتماعی عصمت دری کیس کے مجرم کو عمر قید کی سزا سنائی ہے اور اس مجرم پر مجموعی طور پر 46,000 روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ یہ دردناک واقعہ یہاں کے نگراسن تھانہ علاقے کے ایک گاؤں کا ہے۔جہاں دو نابالغ لڑکیوں کو ان کے گھر سے اغوا کیا گیا اور پھر اجتماعی عصمت دری کے بعد ا نہیں قتل کر دیا گیاتھا ۔ اس کیس میں 6 ملزمان شامل تھے ۔اس ملزمین میں سے 4 بالغ اور دو نابالغ لڑکے تھے۔
اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر برجیش کمار پانڈے نے کہا کہ 22 اگست کو ایک نابالغ کو قصوروار ٹھہرانے کے بعد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج راہل سنگھ کی خصوصی پوکسو عدالت نے جمعہ کو اسے مختلف دفعات کے تحت سزا سنائی۔ برجیش کمار پانڈے نے بتایا کہ 14 ستمبر 2022 کو دو نابالغ لڑکیوں کے دوہرے قتل اور اجتماعی عصمت دری کے معاملے میں کل چھ ملزمان تھے، جن میں سے چار بالغ اور دو نابالغ تھے۔
مجرموں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی
برجیش کمار پانڈے نے بتایا کہ 14 اگست کو چار بالغ ملزمان کو سزا سنائی گئی تھی۔جس میں جنید اور سنیل کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔جب کہ کریم الدین اور عارف کو چھ سال کی سخت قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ نابالغ جس کی عمر 16 سے 18 سال کے درمیان ہے۔اس کیس میں پاسکو کی خصوصی عدالت نے مقدمہ چلایا اور جمعہ کو سزا سنائی۔جب کہ چھٹے نابالغ ملزم کا مقدمہ جووینائل جسٹس بورڈ میں چل رہا ہے۔
جانتے ہیں پورا معاملہ کیا ہے؟
لکھیم پور کھیری کے تھانہ نگراسن علاقے کے ایک گاؤں کی دو نو نابالغ لڑکیوں کو 14 ستمبر 2022 کو ان کے گھر سے اغوا کیا گیا تھا۔جس کے بعد ان کی لاشیں کھیت میں پڑی ملی تھیں۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ دونوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور پھر انہیں بے دردی سے گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ اس واقعہ کے بعد کافی ہنگامہ ہوا۔
بھارت ایکسپریس
مدنی نے کہا کہ سی جے آئی نے کہا ہے کہ جیو اور جینے دو۔…
آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…
مدھیہ پردیش کے ڈپٹی سی ایم راجیندر شکلا نے کہا کہ اب ایم پی میں…
ہندوستان سمیت دنیا بھر میں یہ کوشش کی جاتی ہے کہ اتوار کو الیکشن منعقد…
ایم ایل اے راجیشور سنگھ نے منگل کوٹوئٹر پر لکھا، محترم اکھلیش جی، پہلے آپ…
سومی علی نے جواب دیا، 'ان کو قتل کیا گیا تھا اور اسے خودکشی کا…