-بھارت ایکسپریس
اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے راجدھانی لکھنو کے سروجنی نگر میں ڈیزاسٹر منجمنٹ کے بھون کا سنگ بنیاد رکھا ہے ۔ اس دوران سروجنی نگر سے بی جے پی کے رکن اسمبلی راجیشور سنگھ بھی تقریب میں موجود رہے ۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ نے اس تقریب سے خطاب بھی کیا ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈیزاسٹر منجمنٹ بھون کی تعمیر ہونے چیزیں آسان ہوں گی۔ ریاست میں ہر آفت سے نپٹنے اور کم سے کم نقصان ہو ، اس کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈبل انجن کی ہماری سرکار مسلسل کام کررہی ہے۔
وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پروگرام کے دوران قدرتی آفات میں راحت وبچاو کے مشن میں ہاتھ بٹانے والوں کو اعزازیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ آفات کے وقت راحت رسانی کے مشن میں بہترین خدمات انجام دینے والے این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کے افسران اور جوانوں کو سپاس نامہ دے کر ان کو اعزاز بخشا۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ہم نے 2017 میں آیس ڈی آر ایف کی تین بٹالین کی تشکیل کی تھی۔ ایس ڈی آر ایف کا اب خود کا اپنا ہیڈکوارٹر ہے ۔ اس کے پاس آفات سے نپٹنے کیلئے اپنے وسائل ہیں ۔
وہیں بی جے پی کے رکن اسمبلی راجیشور سنگھ نے کہا کہ وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا تپوبل اتنا ہے کہ کوئی بھی آفت اترپردیشن کو چھو نہیں سکتی ہے۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی سمجھداری اور بہترین قیادت نے کورونا جیسے وبا کو بھی پوری طرح سے کنٹرول کرلیا۔ بتادیں کہ ڈیزاسٹر منجمنٹ بھون کی تعمیر 1.5ایکڑ زمین پر کی جارہی ہے جس پر قریب 66.10 کروڑ روپئے کا خرچ آئے گا۔
-بھارت ایکسپریس
کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…
اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…
ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…
کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…
بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ ’’ہم نے ہندوستانی…
مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…