بھارت ایکسپریس۔
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جمعرات کو دوارکا میں اسکول کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کی۔ پروگرام کے دوران، جب انہوں نے اپنی حکومت کے کاموں کی گنتی کی، وہیں ای ڈی کے ذریعہ جاری تحقیقات کے سلسلے میں بی جے پی پر بھی حملہ کیا۔ وزیر اعلی کیجریوال نے کہا کہ “وہ ہمیں جتنا روکیں گے، ہم اتنا ہی کام کریں گے۔” انہوں نے یہ بھی کہا کہ “تمام مرکزی ایجنسیوں کو میرے پیچھے لگا دیا گیا ہے جیسے میں سب سے بڑا دہشت گرد ہوں۔” ای ڈی کی درخواست پر، دہلی کی ایک عدالت نے انہیں 17 فروری کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ ای ڈی کے پانچ سمن کے بعد بھی سی ایم کیجریوال پوچھ تاچھ کے لئے حاضر نہیں ہوئے۔
وزیراعلی کیجریوال نے کہا، “حال ہی میں انہوں نے (بی جے پی) نے ہمیں روکنے کے لئے اتنے سارے کیس دائر کیے ہیں جیسے میں پورے ملک کا سب سے بڑا دہشت گرد ہوں۔ تمام ایجنسیاں، ساری پولیس، سب کچھ میرے پیچھے ہے،یعنی میرے خلاف ہے۔ لیکن اوپر والے نے زمین پر ہر انسان کو کسی نہ کسی مقصد کے لیے بھیجا ہے۔ زمین پر ان کا (بی جے پی) مقصد جھوٹے اور سچے کیس بنا کر لوگوں کو پریشان کرنا ہے لیکن اوپر والے نے مجھے آپ کے لیے اسکول بنانے، مفت بجلی فراہم کرنے، آپ کے لیے اسپتال بنانے کے لیے بھیجا ہے۔‘‘
مفت بجلی دینے والا چور یا مہنگی کرنے والا چور – سی ایم کیجریوال
بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے کیجریوال نے کہا، “وہ کہتے ہیں کہ کیجریوال چور ہے، میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ میں نے دہلی کے لوگوں کے لیے بجلی مفت کی، پنجاب کے لوگوں کے لیے بھی مفت ہو گئی۔ جہاں بھی حکومتیں ہیں، مدھیہ پردیش، گجرات اور یوپی میں بجلی اتنی مہنگی ہے۔ بجلی مفت کرنے والا چور ہے یا مہنگی کرنے والا چور ہے؟۔ میں نے دہلی اور پنجاب میں سب کا علاج مفت کیا۔ ایک شاندار محلہ کلینک اور شاندار ہسپتال بنایا۔ سب کے علاج کا بندوبست کرنے والا چور ہے یا علاج مہنگا کرنے والا چور ہے؟۔
سی ایم کیجریوال نے یہ سوال کیا۔
دہلی کے وزیر اعلیٰ نے سابق وزیر تعلیم منیش سسودیا کا بھی تذکرہ کیا اور پوچھا، ’’وہ کہہ رہے ہیں کہ منیش سسودیا چور ہیں‘‘۔ سسودیا نے غریبوں کے بچوں کے لیے بہترین اسکول بنائے۔ انہیں ایک مستقبل دیا۔ جہاں بھی ان کی حکومتیں ہیں وہ اسکول بند کر رہے ہیں۔ بچے پرائیویٹ سکول جانے پر مجبور ہیں۔ غریبوں کے بچوں کے لیے شاندار اسکول کا انتظام کرنے والا چور ہے یا غریبوں کے بچوں کے لیے سکول بند کرنے والا چور ہے؟۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…