علاقائی

Delhi Weather Update: دہلی میں آج چھائے رہیں گے بادل، ہلکی بارش کا امکان، جانئے موسم کا تازہ حال

نئی دہلی: بھارتی محکمۂ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں مانسون کی سرگرمیاں برقرار ہیں، جس کے باعث اتوار کے روز شہر میں عمومی طور پر آسمان ابر آلود رہنے اور مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے نئی دہلی علاقائی مرکز نے بتایا کہ صبح سے دوپہر تک چند مقامات پر بہت ہلکی بارش متوقع ہے، جبکہ رات کے وقت بھی بعض علاقوں میں بارش ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب بھی دہلی کے مختلف حصوں میں بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ صبح کے وقت آسمان پر بادل چھائے رہے۔

اتوار کی صبح درجۂ حرارت 29 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، تاہم ہوا میں 87 فیصد نمی ہونے کے باعث گرمی کا احساس کہیں زیادہ رہا اور محسوس ہونے والا درجۂ حرارت تقریباً 36 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا۔ محکمۂ موسمیات نے دن کے دوران زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 ڈگری سیلسیس رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ اس کے ساتھ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش بھی ہو سکتی ہے۔

آئندہ ہفتے مزید سرگرم ہوگا مانسون

محکمۂ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں مانسون کی سرگرمیوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ پیش گوئی کے مطابق پورے ہفتے دہلی میں وقفے وقفے سے بارش اور بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔ بارش کی وجہ سے گرمی سے کسی حد تک راحت ملنے کی امید ہے، تاہم زیادہ نمی کے باعث امس کی کیفیت برقرار رہ سکتی ہے۔

کل ٹیمپرچر میں معمولی اضافہ

ہفتہ کے روز شہر کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش کے باوجود درجۂ حرارت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ صفدرجنگ موسمیاتی مرکز میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے 0.6 ڈگری زیادہ تھا، جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت 27.9 ڈگری سیلسیس رہا، جو معمول سے 0.8 ڈگری زیادہ اور جمعہ کے مقابلے میں 0.7 ڈگری کم تھا۔

اسی طرح پالم موسمیاتی مرکز میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 34 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ روز کے مقابلے میں 0.5 ڈگری زیادہ تھا، جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت 25.6 ڈگری سیلسیس رہا، جو ایک روز قبل کے مقابلے میں 0.2 ڈگری کم درج کیا گیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Netanyahu Invites PM Modi & Captain Smit: اسرائیل کے یوم آزادی پر پی ایم مودی اور کیپٹن اسمت مچھار کو خصوصی دعوت، نیتن یاہو نے فون پر کی بات

اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…

7 hours ago

PM Modi Public Service Exhibition: گجرات میں وزیر اعظم مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے سفر کی نمائش، وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل نے کیا معائنہ

پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…

7 hours ago