علاقائی

Chirag Paswan’s attack on RJD-Congress: اتحاد کو سنبھال نہیں سکتے، بہار کو کیا متحد کر پائیں گے: آر جے ڈی اور کانگریس پر چراغ پاسوان کا حملہ

مرکزی وزیر اور لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے سربراہ چراغ پاسوان نے بہار میں عظیم اتحاد  پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اتحاد میں یکجہتی کی شدید کمی ہے، اور اس کے لیڈرز سماج کے محروم طبقے کے ساتھ فریب کر رہے ہیں۔ چراغ پاسوان نے بدھ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عظیم اتحاد میں اتنی بدانتظامی چل رہی ہے، لیکن راہل گاندھی کہاں ہیں؟ کیا یہ راہل گاندھی اور تیجسوی یادو کی اخلاقی ذمہ داری نہیں تھی کہ وہ بیٹھ کر اتحاد میں درپیش رکاوٹوں کو دور کریں؟ یہ کانگریس کی سنجیدگی کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

’جو لوگ اپنے اتحاد کو سنبھال نہیں سکتے، وہ کس دنیا میں جی رہے ہیں؟‘

انہوں نے دعویٰ کیا کہ 14 نومبر کے بعد بہار میں این ڈی اے کی حکومت بنے گی، اور عوام اب سمجھ چکے ہیں کہ جو اتحاد پانچ پارٹیوں کو ساتھ نہیں رکھ سکتا، وہ بہار جیسے ریاست کو کیسے متحد رکھے گا۔

چراغ پاسوان نے مزید کہا کہ جو لوگ اپنے اتحاد کو سنبھال نہیں سکتے، وہ کس دنیا میں جی رہے ہیں؟ آج دوسرے مرحلے کی نامزدگی کے بعد وہ ایسے بیانات دے رہے ہیں تاکہ اپنی ناکامی اور اندرونی بدنظمی کو چھپا سکیں۔ دشر تھ مانجھی کے بیٹے بھاگیرتھ مانجھی کو ٹکٹ نہ دیے جانے پر چراغ نے الزام لگایا کہ یہ ہمیشہ سے کانگریس اور عظیم اتحاد کے لیڈروں کا طریقہ کار رہا ہے۔ ان کا مقصد محروم طبقات کو ذلیل کرنا، گمراہ کرنا اور دھوکہ دینا ہے۔ موقع ملتے ہی وہ صرف اپنے سیاسی مفادات کی تکمیل کرتے ہیں۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور اشوک گہلوٹ پر تنقید

چراغ نے دعویٰ کیا کہ عظیم اتحاد میں مکمل پھوٹ پڑ چکی ہے۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگر اتنی بدنظمی کے باوجود وہ اقتدار کی امید لگائے بیٹھے ہیں، تو یہ منگیری لال کے سپنے یعنی خیالی پلاؤ کے مترادف ہے۔انہوں نے کانگریس لیڈر اشوک گہلوت کے حالیہ بہار دورے پر بھی سوال اٹھایا اور کہا کہ اتنے دنوں بعد آج میڈیا سے بات کر رہے ہیں، جب سب کچھ ہو چکا ہے۔ اشوک گہلوت اب بہار آئے ہیں، جبکہ اتحاد تقریباً بکھر چکا ہے۔ راہل گاندھی پر طنز کرتے ہوئے چراغ نے کہا کہ جس طرح وہ ہریانہ میں جلیبی کی طرح گرے، بہار میں بھی ویسا ہی حال ہونے والا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Abhijeet Dipke: ابھیجیت دیپکے اور سی جےپی ٹیم کے خلاف پولیس میں شکایت، لگے یہ الزامات

شکایت میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ سرگرمی کو ’پُرامن احتجاج‘ قرار نہیں دیا جا…

2 minutes ago

این آئی اے کیس میں پانچ سال سے زائد عرصے سے زیرحراست محمد شہزاد کمال کو دہلی ہائی کورٹ سے ملی ضمانت

یہ ضمانت ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) کی جانب…

27 minutes ago

Asian Games 2026: انکش پنگھال کا گولڈن پنچ، 6میڈل کے ساتھ ہندوستان کی باکسنگ مہم ختم

انکش پنگھال کے گولڈ کے ساتھ ہی ایشیئن گیمز 2026 میں ہندوستان کی باکسنگ مہم…

44 minutes ago

Gold Smuggling Case: رانیہ راؤ پر پھر کسا شکنجہ، چاروں ملزمان پرتقریباً 270 کروڑ روپے جرمانہ

الزام ہے کہ سونا جسم کے مختلف حصوں، کپڑوں اور جوتوں میں چھپا کر ہندوستان…

1 hour ago