بھارت ایکسپریس۔
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اتوار (18 فروری) کو الزام لگایا کہ بی جے پی اور بائیں بازو کی جماعتوں کے کارکن سندیشکھلی میں تشدد پھیلانے میں ملوث ہیں۔ انہوں نے بیک وقت بی جے پی، سی پی آئی ایم اور کانگریس پر حملہ کیا اور کہا کہ تینوں مل کر ان کی پارٹی ٹی ایم سی کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رام وام شیام ایک ہو گئے ہیں۔
سندیشکھلی تشدد میں ترنمول لیڈروں اتم سردار اور شیبو ہزارا کی گرفتاری کا حوالہ دیتے ہوئے ممتا نے کہا کہ ریاستی حکومت ترنمول کانگریس کے ان لیڈروں کے خلاف بھی کارروائی کر رہی ہے جن پر الزام ہے، لیکن کیا بی جے پی نے تشدد میں ملوث اپنے ہی لوگوں کے خلاف کارروائی کی ہے؟
‘میں نے پولیس کو فری ہینڈ دے دیا ہے’
سندیشکھلی میں پولیس کی کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ میں نے پولیس کو فری ہینڈ دے دیا ہے۔وزیر اعلی ممتا نے جنوبی 24 پرگنہ کے ایک اور تشدد زدہ علاقے بھنگڑ کے مضبوط ترنمول (ٹی ایم سی) لیڈر عرب الاسلام کی گرفتاری کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ جس کے خلاف الزامات ہیں اسے پکڑا جا رہا ہے، لیکن کیا بی جے پی اس کے خلاف کچھ کرے گی؟ کیا تشدد بھڑکانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی؟
‘میں بی جے پی سے بھی مقابلہ کروں گی’
بی جے پی پر ایک بار پھر حملہ تیز کرتے ہوئے وزیر اعلی ممتا نے کہا کہ ای ڈی اور سی بی آئی کے ذریعے ہمیں دھمکیاں دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مغربی بنگال میں بائیں محاذ کی 33 سالہ حکمرانی کا ذکر کرتے ہوئے، سی ایم نے کہا، “میں نے بائیں بازو کی جماعتوں کی ہراسانی کا سامنا کیا ہے اور بی جے پی کا بھی سامنا کروں گی ۔” ایک بار پھر تشدد کا ذکر کرتے ہوئے،انہوں نے کہا کہ بی جے پی۔ ہر جگہ افراتفری اور ایک کمیونٹی کو دوسرے کے خلاف اکسارہی ہے۔
‘کسانوں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟’
کسانوں کی تحریک کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعلی ممتا نے کہا کہ جو کسان پورے ملک کے لیے خوراک پیدا کر رہے ہیں، ان کے ساتھ کیا سلوک کیا جا رہا ہے؟ پنجاب، دہلی اور ہریانہ جل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں کسانوں پر حملے کی مذمت کرتی ہوں۔
انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ مرکزی حکومت آئندہ لوک سبھا انتخابات سے قبل ریاست میں لوگوں کے آدھار کارڈ کو غیر فعال کر رہی ہے، تاکہ وہ اپنے بینک کھاتوں کے ذریعے ریاستی حکومت کی سماجی بہبود کی مختلف اسکیموں کے فوائد حاصل نہ کر سکیں۔ اتوار کو، وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی مغربی بنگال کے بیر بھوم ضلع میں ایک پروگرام سے خطاب کر رہی تھیں، جہاں انہوں نے مرکز پر حملہ کیا۔
بھارت ایکسپریس۔
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…