علاقائی

Petrol Diesel Prices: پٹرول ڈیزل بھروانے سے پہلے چیک کریں ریٹ

Petrol Diesel Prices:تین کمپنیاں نے تین مارچ ۲۰۲۳ کے لئے پٹرول ڈیزل کے ریٹ جاری کردئے ہیں۔ آج پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔
خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 85 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہے۔ دریں اثنا، جمعہ کی صبح سرکاری تیل کمپنیوں کی طرف سے جاری کردہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی کی گئی ہے۔ آج غازی آباد میں تیل سستا ہوا ہے اور گروگرام اور پٹنہ میں اس کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔

تیل کمپنیوں نے آج کے لئے پٹرول وڈیزل کی قیمتیں جاری کردی ہیں ۔ ہر روز صبح 6 بجے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی ہوتی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق صبح 6 بجے سے ہوگا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن، VAT اور دیگر چیزیں شامل کرنے کے بعد اس کی قیمت اصل قیمت سے تقریباً دوگنی ہوجاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اتنی زیادہ دکھائی دیتی ہیں۔
چار میٹروز میں پٹرول ڈیزل کی قیمتیں

دہلی میں پٹرول کی قیمت 96.72 روپے اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔ وہیں کولکتہ میں پٹرول 106.03 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.76 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ جبکہ چنئی میں پٹرول کی قیمت 102.63 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.24 روپے فی لیٹر ہے۔ تاہم ملک کے کچھ شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

این سی آر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت کیا ہے؟

– گروگرام میں پٹرول 97.18 روپے اور ڈیزل 90.05 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

– غازی آباد میں پٹرول 96.26 روپے اور ڈیزل 89.45 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

 –بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Kashi Tamil Sangamam 5.0: کاشی تمل سنگمم 5.0 کے تحت فوٹوگرافی مقابلے اور بھجن شام کا انعقاد، کاشی اور تمل ناڈو کے مشترکہ ثقافتی ورثے کی عکاسی

بنارس ہندو یونیورسٹی کے طلبا نے تاریخی کاماکوٹیشور مندر کے فن تعمیر کو کیمرے میں…

11 minutes ago

PM Modi Shared Nirmala Sitharaman’s Article: وزیر اعظم نریندر مودی نے بتایا کیسے غربت کے خلاف بھارت کی لڑائی بدل رہی ہے کروڑوں لوگوں کی زندگی

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کا ایک مضمون…

16 minutes ago

مغربی بنگال کا بھی تبدیل ہوگا نام، وزیراعلیٰ نے کردیا بڑا اعلان، شوبھیندو حکومت اسمبلی میں پیش کرے گی تجویز

دراصل مغربی بنگال کو انگریزی میں West Bengal لکھا جاتا ہے، جس کی شروعات انگریزی…

27 minutes ago

Nirmala Sitharaman On Poverty Alleviation India: وزیر اعظم مودی کے کس منتر سے 50 کروڑ لوگ غربت سے باہر نکلے؟ نرملا سیتارمن نے بتائی پوری تفصیل

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے لنکڈ اِن پر شائع اپنے تفصیلی مضمون میں کہا…

34 minutes ago

PM Modi announces IIT offshore campus in Nepal: نیپال میں آئی آئی ٹی کا آف شور کیمپس، اسٹارٹ اَپ انکیوبیٹر اور انوویشن ہب قائم کرے گا ہندوستان: وزیراعظم مودی

نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے پر زور۔ نیپالی نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور تعلیمی و…

38 minutes ago