Skill development scam: آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلی اور ٹی ڈی پی صدر چندربابو نائیڈو کو 23 ستمبر تک عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا گیا ہے۔ چندربابو نائیڈو کو CID نے گزشتہ ہفتہ (9 ستمبر) کو مبینہ اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن اسکیم کیس میں گرفتار کیا تھا۔ ٹی ڈی پی نے چندر بابو نائیڈو کو جیل بھیجے جانے کے خلاف احتجاج میں 11 ستمبر کو ریاست گیر بند کا اعلان کیا ہے۔ جس میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جمہوریت کو بچانے کے لیے اس لڑائی میں شامل ہوں۔
ٹی ڈی پی نے ریاست گیر کیا بند کا اعلان
سابق سی ایم چندربابو نائیڈو کی گرفتاری کے بارے میں ٹی ڈی پی کے ریاستی صدر آچن نائیڈو نے کہا کہ چندربابو نائیڈو کی گرفتاری ٹی ڈی پی کارکنوں کے خلاف انتقامی کارروائی ہے۔ 11 ستمبر کو ریاستی بند کا اعلان کیاا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاست کے سی ایم جگن موہن ریڈی کی مسخ شدہ ذہنیت اس سے صاف نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے عوام جگن موہن ریڈی کو سبق سکھائیں گے۔
سی ایم جگن موہن ریڈی پر سازش کا الزام
ٹی ڈی پی لیڈر ڈی نریندر کمار نے کہا کہ 10 ستمبر جمہوریت کے لیے یوم سیاہ تھا۔ عوام کے لیے کام کرنے والے رہنما کو حکومت نے سیاسی سازش کے تحت جیل بھیج دیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکن ہمت نہیں ہاریں گے۔ ان کی قانونی جنگ جاری رہے گی۔
اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن گھوٹالہ کیس میں ہوئی گرفتاری
آپ کو بتا دیں کہ چندر بابو نائیڈو کو سی آئی ڈی نے مبینہ اسکل ڈیولپمنٹ کارپوریشن گھوٹالہ معاملے میں 9 ستمبر کو صبح 6 بجے نندیال شہر کے گیانا پورم میں ایک پروگرام سے گرفتار کیا تھا۔ جس کے بعد ان سے تقریباً 10 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس گھوٹالے سے ریاستی حکومت کو تقریباً 300 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ کارکنوں نے چندر بابو نائیڈو کی گرفتاری کے خلاف مظاہرہ کیا اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔
-بھارت ایکسپریس
ملک کی راجدھانی دہلی میں موسمی تبدیلیوں کے درمیان فضائی آلودگی خطرناک سطح پر برقرار…
مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمد…
سٹی پیلس کے دروازے بند ہونے پر وشوراج سنگھ کے حامیوں نے ہنگامہ کھڑا کر…
حالانکہ اترپردیش پولیس نے کہا کہ شاہی جامع مسجد کے صدر کو ثبوتوں کی بنیاد…
اشونی ویشنو نے کہا کہ مرکزی کابینہ نے 2750 کروڑ روپے کی لاگت سے اٹل…
کمیشن کا کہنا ہے کہ کلاسز آن لائن ہونے کی وجہ سے طلباء کی بڑی…