علاقائی

ICICI-Videocon Scam:آئی سی آئی سی آئی ویڈیوکون گھوٹالہ: ویڈیوکان کے سابق سی ای او وی این دھوت گرفتار

مرکزی تفتیشی بیورو نے آئی سی آئی سی آئی ویڈیوکان لون اسکام کیس میں وی این دھوت کو گرفتار کیا ہے۔ سی بی آئی پہلے ہی اس معاملے میں سابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور آئی سی آئی سی آئی بینک کی منیجنگ ڈائریکٹر چندا کوچر اور ان کے شوہر دیپک کوچر کو گرفتار کر چکی ہے۔ انہیں 2012 میں بینک کی طرف سے ویڈیوکان گروپ کو دیے گئے قرض میں مبینہ دھوکہ دہی اور بے ضابطگیوں کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

چندا کوچروار ان کے شوہر اور ویڈیوکان گروپ کے وینوگوپال دھوت کے ساتھ ساتھ نیوپاور رینیو ایبلز، سپریم انرجی، ویڈیوکان انٹرنیشنل الیکٹرانکس لمیٹڈ اور ویڈیوکان انڈسٹریز لمیٹڈ کو مجرمانہ سازش اور بدعنوانی کی روک تھام کے قانون سے متعلق آئی پی سی کی دفعات کے تحت درج ایف آئی آر میں ملزم کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ ۔

یہ الزام ہے کہ وینوگوپال دھوت نے مبینہ طور پر نیو پاور میں کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کی تھی ۔جب ویڈیوکان گروپ کو 2012 میں آئی سی آئی سی آئی بینک سے 3,250 کروڑ روپے کا قرض ملا تھا۔ سی بی آئی نے 2019 میں ایف آئی آر درج کرنے کے بعد ایک بیان میں کہا تھا کہ یہ الزام لگایا گیا تھا کہ ملزم نے آئی سی آئی سی آئی بینک کو دھوکہ دینے کی مجرمانہ سازش میں نجی کمپنیوں کو کچھ قرضوں کی منظوری دی تھی۔

اس رپورٹ کے بعد، آئی سی آئی سی آئی بینک نے چندا کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا اور بینک سے ان کی ریٹائرمنٹ کو برخاستگی قرار دیتے ہوئے اسے بینک سے تمام فوائد سے محروم کردیا۔

اس سے ناراض چندا نے نہ صرف جسٹس سری کرشنا کی رپورٹ پر سوال اٹھایا بلکہ آئی سی آئی سی آئی بینک کے ذریعہ ان کی برطرفی کو بمبئی ہائی کورٹ اور بعد میں سپریم کورٹ میں بھی چیلنج کیا، لیکن انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

16 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

2 hours ago