علاقائی

Hardoi Accident: ہردوئی میں شادی سے واپس آ رہی کار کھائی میں گری، پانچ افراد کی موت، چھ زخمی

ہردوئی: اترپردیش کے ہردوئی میں ہفتہ کے روز ایک المناک سڑک حادثہ سامنے آیا ہے جہاں شادی سے واپس آ رہی باراتیوں کی گاڑی کھائی میں جاگری۔ اس حادثے میں ایک معصوم بچے سمیت پانچ افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔

معاملہ ہردوئی ضلع کے ماجھیلا تھانہ علاقے کے گاؤں کُسوما کا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پالی تھانہ علاقہ کے پاٹیا نیم کے رہنے والے نیرج ولد رام سیوک کی شادی کی بارات ماجھیلا تھانہ علاقہ کے کسوما گاؤں گئی تھی۔ شادی مکمل ہونے کے بعد بارات واپس آرہی تھی کہ کسوما گاؤں کے قریب ایک کار بے قابو ہوکر کھائی میں جا گری۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ کار میں سوار ایک معصوم بچے سمیت 5 افراد موقع پر ہی ہلاک جب کہ 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

اسی دوران اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے تمام زخمیوں کو علاج کے لیے شاہ آباد کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں داخل کرایا۔ یہاں ڈاکٹروں نے چھ افراد کی تشویشناک حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں اعلیٰ مرکز میں ریفر کر دیا ہے۔

سی او شاہ آباد (سرکل آفیسر) انوج مشرا نے بتایا کہ ’’30 اور 31 مئی 2025 کی درمیانی رات پالی تھانہ علاقہ کے مہولا پاٹیان کے نیرج ولد رام سیوک کی بارات ماجھیلا تھانہ علاقہ کے کسوما گاؤں سے واپس آرہا تھی، تبھی ان کی کار بے قابو ہوگئی، جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا اور باقی پانچ زخمیوں کو علاج کے دوران مردہ قرار دیا گیا ہے۔‘‘

13 افراد کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال لایا گیا

ایک عینی شاہد نے بتایا کہ ہم ایک شادی میں گئے تھے، پھر کسوما سے آتے ہوئے حادثہ ہوا۔ گاڑی میں تقریباً 10 افراد سوار تھے۔ اچانک کار بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری۔ ای ایم او سی ایچ سی ڈاکٹر ذیشان خان نے بتایا کہ 13 افراد کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال لایا گیا۔ ان میں سے 5 کی موت ہو چکی ہے اور 8 لوگ شدید زخمی ہیں۔

گاؤں اور اہل خانہ میں سوگ کا ماحول

حادثے کے بعد گاؤں اور اہل خانہ میں سوگ کا ماحول ہے۔ شادی کی خوشیاں پل بھر میں غم میں بدل گئیں۔ پولیس نے مہلوکین کی لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی ہیں اور مزید کارروائی جاری ہے۔

 وزیر اعلیٰ یوگی نے سڑک حادثے کا لیا نوٹس 

دوسری جانب وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہردوئی ضلع میں سڑک حادثے کا نوٹس لیا اور سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔ وزیر اعلیٰ یوگی نے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال بھیجنے اور ضلع انتظامیہ کے افسران کو ان کا علاج کرنے کی ہدایت دی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Dindori News: آخر کب جاگے گا انتظامیہ؟ حاملہ خاتون کو تیز بہاؤ والی ندی پار کرنے پر ہونا پڑا مجبور، اہل خانہ جھولی میں بٹھا کر لے گئے

مدھیہ پردیش کے ڈنڈوری میں بنیادی سہولیات کی کمی کی ایک افسوسناک تصویر سامنے آئی…

16 minutes ago

یوپی میں احتجاج کرنے پر نہیں ملے گی سرکاری نوکری؟ کیریکٹر کی تصدیق کے لئے سخت اصول جاری

نئے ضابطوں میں یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ کسی امیدوارکے خلاف محض ایف…

38 minutes ago

Home Minister Amit Shah: سائیکلون ’ارنب‘ پر وزیر داخلہ امت شاہ کی 4 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے بات، ہر ممکن مدد کی یقین دہانی

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آندھرا پردیش، پڈوچیری، اڈیشہ اور چھتیس گڑھ کے وزرائے…

1 hour ago

Azam Khan gates Bell PAN Card Case: اعظم خان اورعبداللہ اعظم کو الہ آباد ہائی کورٹ سے ملی ضمانت، سزا معطل

سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈراعظم خان اورعبداللہ اعظم کوالہ آباد ہائی کورٹ نے دوپین کارڈ کیس…

2 hours ago

Jio IPO: جیو کی شیئر بازار میں دھماکے دار انٹری، 104 سے بڑھ کر 80 لاکھ ہوئے شیئر ہولڈرز

مکیش امبانی کی جیو پلیٹ فارمز کے شیئر ہولڈرز کی تعداد 104 سے بڑھ کر…

3 hours ago