علاقائی

Tehri Garhwal Bus Accident: اتراکھنڈ کے ٹہری گڑھوال میں دردناک حادثہ، مسافر بس 300 فٹ گہری کھائی میں گری، 8 افراد ہلاک، 26 زخمی

ٹہری گڑھوال: اتراکھنڈ کے ٹہری گڑھوال میں منگل کے روز ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا، جہاں رشی کیش سے سری نگر جا رہی ایک مسافر بس پل سے تقریباً 100 میٹر (328 فٹ) نیچے گہری کھائی میں جا گری۔ اس حادثے میں 8 افراد کی موت ہو گئی، جبکہ 26 دیگر زخمی ہو گئے۔

صبح ساڑھے پانچ بجے پیش آیا حادثہ

حادثے کی اطلاع منگل کی صبح تقریباً 5:30 بجے ملی۔ یہ حادثہ ٹہری ضلع میں رشی کیش-بدری ناتھ قومی شاہراہ پر گلر علاقے کے قریب پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی بیا سی اور ڈھال والا میں تعینات اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) کی ٹیمیں اور پولیس اہلکار فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور راحت و بچاؤ کا کام شروع کر دیا۔

بس میں سوار تھے 30 سے 35 مسافر

ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس میں تقریباً 30 سے 35 مسافر سوار تھے۔ حادثے کے بعد چار لاشیں برآمد کی گئیں، جبکہ تقریباً 20 زخمیوں کو بحفاظت باہر نکال کر ایمبولینس کے ذریعے رشی کیش کے اسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے کمانڈنٹ ارپن یادونشی کی ہدایت پر ایس ڈی آر ایف کی اضافی ٹیمیں بھی جائے حادثہ پر روانہ کی گئیں۔ پولیس فورس بھی موقع پر موجود ہے اور ایس ڈی آر ایف کے ساتھ مل کر راحت و بچاؤ کا کام انجام دے رہی ہے۔ حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن جاری ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

زخمی ہونے والوں کی فہرست جاری

حادثے میں زخمی ہونے والوں میں محمد وہاب (جھارکھنڈ)، راہل کمار (بہار)، ابھیشیک (ادھم سنگھ نگر)، پرتوش ولد سبھاش (ادھم سنگھ نگر)، ارجن سورن (جھارکھنڈ)، بدھن مرمو (جھارکھنڈ)، 3 سالہ آئرا (آسام)، نور جہاں (آسام)، راج کمار (جھارکھنڈ)، جتن (دہلی)، پنکج نیگی (رودرپریاگ)، سنتوش کمار (بہار)، ویریندر سنگھ (چمولی)، منّا سنگھ (جھارکھنڈ)، ساگر (اتر پردیش)، خوشی بھٹ (پتھورا گڑھ)، پریش مراٹھی (جھارکھنڈ)، آساپنتھ (نینیتال)، پنکج کانڈپال (نینیتال)، انجو (نینیتال)، آرین گپتا (مدھیہ پردیش)، رمیش چند (کولکاتا)، درشن سنگھ (نینیتال)، راما پرساد گھوش (کولکاتا) اور نوین (نینیتال) شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ایک شخص کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے، تاہم اس کی شناخت اور پتے کی معلومات فی الحال دستیاب نہیں ہو سکی ہیں۔

رودرپریاگ میں بھی کھائی میں گری ایس یو وی، 4 ہلاک

اس دوران، ایک اور افسوسناک حادثے میں پیر کی دیر رات رودرپریاگ میں شادی کی تقریب سے واپس آ رہی ایک ایس یو وی تقریباً 500 میٹر گہری کھائی میں جا گری۔ اس حادثے میں چار افراد کی موت ہو گئی، جبکہ چھ دیگر زخمی ہو گئے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Supreme Court: ایس آئی آر اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار سے متعلق انڈیا بلاک کی عرضی پر سپریم کورٹ میں سماعت ملتوی

چیف جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی بنچ نے راہل گاندھی اور دیگر درخواست گزاروں…

3 hours ago