علاقائی

Boiler Explosion in Belagavi Sugar Factory: کرناٹک کے بیلگاوی میں بڑا حادثہ، شوگر فیکٹری کا پھٹا بوائلر، 6 مزدور ہلاک، کئی کی حالت تشویشناک

بیلگاوی: کرناٹک کے بیلگاوی ضلع میں پیش آئے ایک افسوسناک حادثے نے کئی خاندانوں کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔ بیل ہونگل تعلقہ کے مارکومبی گاؤں میں واقع انعامدار شوگر فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے اب تک 6 مزدوروں کی موت ہو چکی ہے۔ ابتدائی رپورٹس میں تین مزدوروں کی ہلاکت کی اطلاع تھی، لکین علاج کے دوران مزید تین مزدور دم توڑ گئے۔ کئی دیگر مزدور شدید زخمی ہیں اور ان کا علاج اسپتال میں جاری ہے۔

دوپہر تقریباً ڈھائی بجے پیش آیا دردناک حادثہ

یہ حادثہ دوپہر تقریباً ڈھائی بجے پیش آیا، جب فیکٹری کے نمبر ایک کمپارٹمنٹ میں دیوار کی مرمت اور دیکھ بھال کا کام چل رہا تھا۔ اچانک والو فیل ہونے کے باعث گرم گڑ کا رس باہر نکل آیا اور قریب کھڑے مزدوروں پر گر گیا، جس سے وہ بری طرح جھلس گئے۔ پولیس کے مطابق یہ ایک ایوارڈ یافتہ شوگر مل ہے، جسے وکرم انعامدار، پربھاکر کورے اور وجے میٹاگڈی کی شراکت داری میں چلایا جا رہا ہے۔

اسپتال میں بھرتی زخمی افراد کی حالت نازک

ہلاک ہونے والے مزدوروں میں 45 سالہ اکشے چوپاڑے، 31 سالہ دیپک منولی، 25 سالہ سدرشن بنوشی، 27 سالہ بھرتیش سروادے، 26 سالہ گرو تمناور اور 28 سالہ منجوناتھ کجاگار شامل ہیں۔ سب سے پہلے اکشے، دیپک اور سدرشن کی موت ہوئی، جبکہ دیگر زخمیوں نے بعد میں علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ زخمی مزدوروں کو فوری طور پر بیل ہونگل کے سرکاری اسپتال اور بیلگاوی کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں چند کی حالت اب بھی نازک بنی ہوئی ہے۔

فیکٹری انتظامیہ سے سخت ناراض ہیں لواحقین

حادثے کے بعد ہلاک مزدوروں کے اہل خانہ اسپتال پہنچ گئے اور وہاں کہرام مچ گیا۔ دو لاشوں کا پوسٹ مارٹم ایک نجی اسپتال میں شروع کر دیا گیا ہے۔ لواحقین فیکٹری انتظامیہ سے سخت ناراض ہیں، کیونکہ حادثے کے کئی گھنٹے گزر جانے کے باوجود فیکٹری مالکان کی جانب سے نہ تو کسی معاوضے کا اعلان کیا گیا ہے اور نہ ہی کسی قسم کا اظہارِ افسوس سامنے آیا ہے۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے شروع کی تفتیش

پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ بیلگاوی دیہی ایس پی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لاپرواہی کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے گہرائی سے جانچ کی جا رہی ہے۔ فیکٹری کا کام فی الحال روک دیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Drug-Free Punjab: وزیر داخلہ امت شاہ آج جالندھر میں نشہ مکت پنجاب یاترا کو دکھائیں گے ہری جھنڈی

ریلی میں پنجاب کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں بی جے پی کارکنوں کے…

33 minutes ago

Rename AI as Super Intelligence: ٹرمپ نے بدلا اے آئی کا نام، مسک، پچائی اور زکربرگ کی موجودگی میں ایگزیکٹو آرڈر پرکئے دستخط

وائٹ ہاؤس کی ملاقات میں میٹا کے مارک زکربرگ، گوگل کے سندر پچائی اور ایلون…

1 hour ago

Gujarat Anti-Terrorism Squad: گجرات اے ٹی ایس اور آئی سی جی نے بحیرہ عرب میں 3000 کروڑ روپے کی منشیات ضبط، 5 پاکستانی گرفتار

تلاشی کے دوران کشتی سے تقریباً 526 کلو گرام ممنوعہ منشیات برآمد ہوئی۔ اس میں…

2 hours ago

Posters Appear in Delhi: جیتے تو ای سی آئی کو تالی، ہارے تو گالی، انڈیا الائنس کی میٹنگ سے پہلے دہلی میں لگے پوسٹر

ایک پوسٹر پر لکھا ہے، ’انڈیا الائنس کا دوغلا پن، جیتے تو ای سی آئی…

3 hours ago

Asian Games 2026: بھارت کی بیٹیوں نے ورلڈ ریکارڈ کے ساتھ جیتا گولڈ، چین کو ہرا کر رقم کی تاریخ

چار سیریز پر مشتمل گولڈ میڈل میچ میں بھارتی ٹیم نے آغاز ہی سے اپنی…

3 hours ago

Jammu Kashmir Budgam Encounter: کشمیر میں لشکر کا اعلیٰ کمانڈر موسیٰ ہلاک، فوج نے بڈگام کے جنگلات میں دہشت گرد کو کیا ہلاک

سکیورٹی ایجنسیوں کو بڈگام کے یوسمرگ علاقے کے گھنے جنگلات میں پاکستانی دہشت گردوں کی…

4 hours ago