Lucknow: راجدھانی لکھنؤ میں تیز طوفان کی وجہ سے ایکنا اسٹیڈیم کا بورڈ گرنے سے بڑا حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں ماں بیٹی بورڈ کے نیچے دب کر جاں بحق ہو گئی۔ معلومات کے مطابق جب اٹل بہاری واجپئی ایکنا اسٹیڈیم کا بورڈ گرا تو اس کے نیچے اسکارپیو کار کے دب جانے کی خبر سامنے آئی، جس میں تین لوگ بیٹھے تھے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کام شروع کردیا گیا تاہم دو خواتین اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئیں اور ڈرائیور تاحال شدید زخمی ہے۔ وہ ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ حادثہ میں بورڈ گرنے سے اسکارپیو کار بری طرح تباہ ہوگئی۔
لکھنؤ کے ساؤتھ ڈی سی پی ونیت جیسوال نے بتایا کہ ’’پولیس اسٹیشن سوشانت گولف سٹی میں طوفان کی وجہ سے ایک بورڈ گرنے کی اطلاع ملی۔ ایکنا اسٹیڈیم کا ایک بورڈ اسکارپیو گاڑی پر گرا۔ گاڑی کے اندر تین افراد سوار تھے جن میں 2 خواتین اور ایک مرد شامل تھا۔ تینوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پولیس فورس، فائر ڈپارٹمنٹ اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پر موجود ہے۔ کارروائی کی جا رہی ہے۔
اسکارپیو کار پر گرا بورڈ
اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر معلومات دیتے ہوئے لکھنؤ پولیس نے کہا ہے کہ سوشانت گولف سٹی تھانے کے انچارج پولیس فورس موقع پر موجود ہے، ضروری کارروائی کی جا رہی ہے۔ بورڈ گرنے سے ایک کار کو بھی نقصان پہنچا ہے اور ملبہ کو جے سی بی سے ہٹایا جا رہا ہے۔ دوسری جانب جس اسکارپیو گاڑی پر یہ بورڈ پڑا ہے اس کی نمبر پلیٹ UP78 CR2613 ہے۔
-بھارت ایکسپریس
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…