علاقائی

Shakti Row: راہل گاندھی کے خلاف بی جے پی نے الیکشن کمیشن سے کی شکایت ، معافی کا کیا مطالبہ

بی جے پی نے بدھ (20 مارچ 2024) کو کانگریس لیڈرراہل گاندھی کے شکتی سے متعلق بیان پرالیکشن کمیشن سے شکایت کی۔ اس میں بی جے پی نے ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن سے شکایت کرنے کے بعد مرکزی وزیر اور سینئر بی جے پی لیڈر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا، ”میں نے راہل گاندھی کا پورا بیان پڑھا۔ آپ ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچا رہے ہیں۔ ایسی بات کہنا شرمناک ہے۔

بی جے پی نے شکایت میں کیا کہا؟

ہردیپ سنگھ پوری نے الیکشن کمیشن کو اپنی شکایت میں کہا کہ راہل گاندھی نے ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے ای وی ایم کے خلاف بھی بیان دیا ہے۔ ایسا بیان کچھ مذہبی طبقے کو خوش کرنے کے لیے دیا گیا ہے۔ اس سے ملک کا پرامن ماحول خراب ہو سکتا ہے۔

راہل گاندھی نے کیا کہا؟

راہل گاندھی نے ممبئی کے شیواجی پارک میں بھارت جوڑو نیا ئے یاترا کے اختتام پر ایک ریلی میں کہا تھا، ’’ہندو مذہب میں ایک لفظ شکتی ہے۔ ہم شکتی سے  لڑ رہے ہیں۔اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وہ شکتی کیا ہے؟ جیسے  کسی نے کہا کہ راجہ کی روح ای وی ایم میں قید ہے۔ یہ سچ ہے کہ راجہ کی روح ای وی ایم میں ہے۔  یہ ای ڈی، سی بی آئی اور  انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ میں روح قید ہے۔

حال ہی میں راہل گاندھی کے شکتی سے متعلق  بیان کو نشانہ بناتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ ان کے لیے ہر ماں اور بیٹی شکتی کا مجسمہ ہیں اور وہ ان کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈالیں گے۔ اس کے بارے میں راہل گاندھی نے کہا تھا کہ میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ کیا تھا کہ ’’پی ایم مودی کو میری باتیں پسند نہیں ہیں، وہ ہمیشہ کسی نہ کسی طریقے سے ان کا مطلب بدلنے کی کوشش کرتے ہیں، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ میں نے  سچ بولا ہے۔ جس طاقت کا میں نے ذکر کیا، جس طاقت سے ہم لڑ رہے ہیں، وہ ہیں مودی جی۔ ،

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Afghanistan- A Cat’s Freedom and A Girl’s Cage: افغانستان-ایک بلی کی آزادی اور لڑکی کا پنجرہ

طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…

2 hours ago

Dhanush and Nayanthara ignored each other: شادی کی تقریب میں دھنش اور نینتارہ نے ایک دوسرے کو کیا نظر انداز، ویڈیو وائرل

اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

2 hours ago

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

3 hours ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

4 hours ago