علاقائی

Madhepura Car Accident: بہار کے مدھے پورہ میں دردناک سڑک حادثہ، میلے سے لوٹ رہے تین دوستوں کی گئی جان، چوتھے کی تلاش جاری

مدھے پورہ: بھارتی ریاست بہار کے مدھے پورہ ضلع کے ارار تھانہ علاقے میں ایک کار حادثے میں تین دوست ہلاک ہوگئے۔ یہ دوست ایک کار میں میلے کی سیر کرکے واپس لوٹ رہے تھے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی دیر رات 12 بجے کے بعد ارار پل کے قریب پیش آیا۔

بتایا گیا ہے کہ رام نومی کی موقع پر گوالپارہ میں میلے کا انعقاد کیا گیا تھا۔ مدھے پورہ سے چار دوست دیر شام گوالپارہ میلہ دیکھنے گئے تھے اور رات کو ایک کار میں واپس لوٹ رہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق جب کار ارار پل کے قریب پہنچی تو ڈرائیور کا کنٹرول کار سے چھوٹ گیا اور کار بے قابو ہو کر ایک پول کو توڑتے ہوئے سورسر ندی میں جا گری۔ اس حادثے میں تین دوست ہلاک ہوگئے۔

چوتھا شخص لاپتہ، SDRF کی تلاش جاری

کہا جا رہا ہے کہ کار میں چار افراد سوار تھے، لیکن اب تک ایک شخص کا سراغ نہیں مل سکا۔ ایس ڈی آر ایف (SDRF) کی ٹیم لاپتہ نوجوان کی تلاش میں مصروف ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور مقامی شہریوں کی مدد سے تمام لاشیں نکالی گئیں۔

ہلاک ہونے والوں کی شناخت

پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت مدھے پورہ اسٹیشن چوک وارڈ 23 کے رہائشی گھنشیام کمار (28)، سہرسا ضلع کے بسنہی تھانہ علاقے کے موکما کے رہائشی انکت کمار (26)، اور سور بازار تھانہ علاقے کے واسنت کمار (23) کے طور پر ہوئی ہے۔ کار کو ندی سے نکال لیا گیا ہے۔ پولیس نے تمام لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

حادثے کے بعد کا ماحول

حادثے کے بعد ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ شدید صدمے میں ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ تمام نوجوان اچھے دوست تھے اور میلہ دیکھنے کے لیے ساتھ گئے تھے۔ حادثے کی وجوہات کا اب تک علم نہیں ہوسکا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی حادثے کے اصل اسباب کا پتہ چل سکے گا۔ پولیس اس معاملے کی مکمل جانچ کر رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

2 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

2 hours ago