سمستی پور: بہار کے سمستی پور ضلع کے مسری گھراری تھانہ علاقے کے ایک نجی اسپتال میں ڈاکٹر اور اس کے دوستوں کے ذریعے خاتون ملازم کے ساتھ عصمت دری کی کوشش کی گئی۔ اس دوران خاتون ملازم نے ڈاکٹر کی پرائیویٹ پارٹ کو بلیڈ سے کاٹ دیا۔ پولیس نے ڈاکٹر اور اس کے دوستوں کو ریپ کی کوشش کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ بدھ کی رات مسری گھراری تھانے کے علاقے میں زیر تعمیر آر بی ایس ہیلتھ کیئر سینٹر میں سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سنجے کمار نے شراب کے نشے میں اپنے دو دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسپتال کی ایک خاتون ملازم کے ساتھ ریپ کی کوشش کی۔ اس کے خلاف اپنا دفاع کرتے ہوئے خاتون ملازم نے ڈاکٹر کی پرائیویٹ پارٹ کو بلیڈ سے کاٹ دیا۔ پولیس نے بتایا کہ اس کے بعد خاتون ملازمہ کسی طرح اسپتال سے بھاگی اور پولیس کو اطلاع دی۔
سمستی پور کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنجے کمار پانڈے نے جمعرات کے روز بتایا کہ خاتون ملازمہ کے بیان پر مسری گھراری تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور اس معاملے میں ملزم ڈاکٹر اور اس کے دو ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزمان نے واقعے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جائے وقوعہ سے اہم شواہد برآمد ہوئے ہیں۔ گرفتار ملزمان کی شناخت ڈاکٹر سنجے کمار، سنیل گپتا اور اودھیش کمار کے طور پر کی گئی ہے۔ موقع سے شراب بھی برآمد ہوئی ہے۔ زخمی ملزم کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…