علاقائی

Criminals shoot five people in Buxar: بہارکے بکسر میں بدمعاشوں نے پانچ افراد کو ماری گولی، تین کی موت، دو زخمی

بکسر: بہار میں اپوزیشن لا اینڈ آرڈر کے معاملے پر حکمراں پارٹی کو مسلسل گھیرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس دوران ہفتہ کی شروعات بکسر ضلع کے راج پور تھانہ علاقہ میں بدمعاشوں کی فائرنگ سے ہوئی۔ بدمعاشوں  نے صبح اہیا پور گاؤں میں پانچ افراد کو گولی ماری، جس سے تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

ایک ہی خاندان کے ہیں مہلوکین

یہ تمام افراد ایک ہی خاندان کے افراد بتائے جا رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق ونود سنگھ، سنیل سنگھ اور وریندر سنگھ آج صبح تقریباً 5 بجے نہر کے قریب چہل قدمی کر رہے تھے تبھی کچھ بدمعاش ایک کار میں آئے اور فائرنگ شروع کر دی۔ بدمعاشوں  نے ان تینوں کو گولی مار دی۔ ان کو بچانے کے لیے آنے والے دو دیگر لوگوں کو بھی بدمعاشوں  نے گولی مار دی۔ پولیس کے مطابق ونود اور سنیل سنگھ کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ وریندر سنگھ کی اسپتال لے جاتے وقت موت ہو گئی۔

بکسر پولیس نے شروع کی تفتیش 

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر اس واقعہ کی وجہ گِٹی اور ریت کے کاروبار پر تنازعہ بتایا جا رہا ہے۔ کچھ دن پہلے ہی ان کا اپنے گاؤں کے کچھ لوگوں سے جھگڑا ہوا تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد بکسر کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شبھم آریہ اور صدر کے ایس ڈی پی او دھیرج کمار بھی موقع پر پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سیوان میں خوفناک سڑک حادثہ، تین افراد کی موت، ایک زخمی

ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایت

پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ بتایا جا رہا ہے کہ بدمعاش ایک گاڑی میں آئے اور واردات کو انجام دینے کے بعد فرار ہو گئے۔ اس کیس کی تحقیقات اور بدمعاشوں  کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔ یہاں اس واقعہ کے بعد مقامی لوگوں میں غصہ ہے۔ لوگوں نے بدمعاشوں  کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Prime Minister Narendra Modi: خدمت کا جذبہ دنیا کی سب سے بڑی نیکی ہے: وزیر اعظم مودی نے مہابھارت کا ایک شلوک کیا شیئر

وزیر اعظم کی جانب سے شیئر کیا گیا یہ سنسکرت شلوک مہابھارت کے شانتی پرب…

50 minutes ago

Tears in his eyes: آنکھوں میں آنسو، میسی کا ارجنٹینا کی جرسی میں الوداعی میچ کو دیا گیا دی لاسٹ ٹینگوکا نام

لیونل میسی نے ارجنٹینا کے لیے مجموعی طور پر 208 میچ کھیلے۔ اس دوران انہوں…

1 hour ago

Triple Murder in Dehradun: دہرادون میں ٹرپل مرڈر، بزرگ جوڑے اور ملازمہ کے قتل سے سنسنی، پولیس نے ایک مشتبہ شخص گرفتار

پولیس کے مطابق، موقع پر پہنچی فورنسک ٹیم نے تمام شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔…

2 hours ago

Tragedy in Vrindavan: ورنداون میں دردناک حادثہ،گروکل کے 4 طلبہ کی موت، ایک کی حالت تشویشناک

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ضلع مجسٹریٹ چندر پرکاش سنگھ اور ایس ایس پی موقع…

3 hours ago