بھارت ایکسپریس۔
دہلی میں ایکسائز پالیسی منی لانڈرنگ کیس میں عام پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ عدالتی حراست کی مدت ختم ہونے کے بعد انہیں آج دہلی کی راؤس ایونیو کورٹ میں پیش کیا گیا۔ جہاں ایک بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ان کی عدالتی تحویل میں 11 دسمبر تک توسیع کر دی ہے۔ جانچ ایجنسی ای ڈی نے درخواست دائر کی ہے کہ سپلیمنٹری چارج شیٹ کو سیل کیا جائے۔ تاکہ گواہوں کی شناخت نہ ہو سکے۔ عدالت نے گواہوں کے نام چھپانے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔ عدالت اب اس کیس کی سماعت 6 دسمبر کو کرے گی۔ اس کے ساتھ عدالت ان کی درخواست ضمانت پر بھی سماعت کرے گی۔
اے اے پی نے ای ڈی کے ذریعہ داخل کردہ چارج شیٹ کو مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے اسے جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے۔ اے اے پی نے کہا کہ کئی چارج شیٹوں اور کئی چھاپوں کے باوجود ای ڈی مبینہ ایکسائز پالیسی گھوٹالے میں کوئی ٹھوس ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…