علاقائی

Ankita Bhandari Murder Case :ملزم کے نارکو ٹیسٹ کے حوالے سے اگلی سماعت 3 جنوری کو

جمعرات کو جوڈیشل مجسٹریٹ کوٹ دوار کی عدالت میں انکیتا قتل کیس کی سماعت کے بعد اگلی تاریخ 3 جنوری مقرر کی گئی ہے۔ انکیتا قتل کیس کے تینوں ملزمان نے اپنی رضامندی اور اختلافی خطوط واپس لے لیے۔ پوچھا گیا ہے کہ پولیس نارکو ٹیسٹ یا پولی گراف ٹیسٹ کیوں کرانا چاہتی ہے۔ جبکہ اس معاملے میں چارج شیٹ بھی داخل کر دی گئی ہے۔

کیس میں ملزم انکت کی جانب سے ٹیسٹ کے لیے اختلافی خط جیل کے ذریعے بھیجا گیا تھا۔ آج ان تینوں ملزمان کی جانب سے وکیل کا تقرر کیا گیا ہے ۔جنہوں نے ان خطوط کو واپس لینے کی درخواست دی ہے۔ ان تمام معاملات میں عدالت نے سماعت کے لیے اگلی تاریخ 3 جنوری مقرر کی ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ انکیتا کے خاندان کے ساتھ ساتھ ریاست کے لوگوں نے اس وی آئی پی کا نام ظاہر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔جس کو خصوصی سروس دینے پر انکیتا کو ہراساں کیا جا رہا تھا۔ تاہم پولیس ملزمان سے یہ راز نہیں نکال سکی۔ ایسے میں اس معاملے میں نارکو ٹیسٹ کی مانگ بھی اٹھنے لگی ہے۔ اس پر غور کرنے کے بعد ایس آئی ٹی نے 9 دسمبر کو کوٹ دوار کورٹ میں نارکو ٹیسٹ کی درخواست دی تھی۔ نارکو سے پہلے عدالت نے ایس آئی ٹی کو ملزم کا پولی گراف ٹیسٹ کرانے کا بھی مشورہ دیا تھا۔

ٹیسٹ کے لیے تینوں ملزمان کی رضامندی طلب کی گئی تھی، لیکن صرف پلکت اور سوربھ نے نارکو ٹیسٹ کے لیے رضامندی ظاہر کی۔ جبکہ انکت نے 10 دن کا وقت مانگا تھا۔ اس پر عدالت نے اس معاملے کی سماعت 22 دسمبر کو کرنے کو کہا تھا۔ آج انکت کی رضامندی یا اختلاف سے متعلق خط جیل سے عدالت پہنچے گا۔ اس کے بعد ہی عدالت فیصلہ کر سکتی ہے کہ نارکو ٹیسٹ کیا جائے گا یا نہیں۔ اگر انکت نے رضامندی نہیں دی تو پھر قواعد کے مطابق کسی کا ٹیسٹ نہیں کیا جا سکتا۔

 

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

6 hours ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

7 hours ago

PMEGP Scheme: پی ایم ای جی پی اسکیم سے کامیاب کاروبار کھڑا کیا، شاکر خان بنے کئی لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے

مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…

8 hours ago