علاقائی

Maharashtra Assembly Election 2024: مہاراشٹر میں اکھلیش یادو نے ایم وی اے اتحاد کو دیا جھٹکا! ان چار سیٹوں کیا امیدواروں کا اعلان

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ نشستوں کی تقسیم  کے حوالے سے تمام جماعتیں غور و خوض کر رہی ہیں۔ ادھر سماج وادی پارٹی کے سربراہ اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے بھی اپنی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ دریں اثنا، سیٹوں کو لے کر مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے ) کے ساتھ بات چیت کے درمیان، سماج وادی پارٹی نے چار سیٹوں پر اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔

شیواجی نگر- ابو اعظمی

بھیونڈی ایسٹ- رئیس شیخ

بھیونڈی ویسٹ- ریاض اعظمی۔

مالیگاؤں – شان ہند

سماجوادی پارٹی کے لیڈر نے کیا کہا؟

وہیں مہاراشٹر میں سماج وادی پارٹی کے صدر ابو اعظمی نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر ٹویٹ کیا۔”اپنے اس ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ’اب تک سماجودای پارٹی  کے قومی صدر اکھلیش یادو نے مالیگاؤں میں منعقد پی ڈی اے  کے جلسہ عام سے 4 ایس پی امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ ان میں مانکھرد شیواجی نگر سے ابو عاصم اعظمی، بھیونڈی ایسٹ سے رئیس شیخ، بھیونڈی ویسٹ سے ریاض اعظمی اور مالیگاؤں سے شا ہند شامل ہیں”

انہوں نے کہا، “مہاوکاس اگھاڑی سے سماجودای پارٹی کا مطالبہ صرف ان سیٹوں کے لیے ہے جن پرسماجوادی پارٹی  مضبوط ہے اور اس کے پاس عوام کی حمایت سے منتخب ہونے کی پوری امید ہے۔ سماجودای پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کی مہاوکاس اگھاڑی کے لیڈران سے بات چیت چل رہی ہے اور جلد ہی دیگر سیٹوں سے سماجودای پارٹی امیدوار میدان میں اتریں گے۔ “

آپ کو بتاتے چلیں کہ مہاراشٹر کی 288 سیٹوں میں سے 258 سیٹوں پر مہا وکاس اگھاڑی کے درمیان معاہدہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق اب بھی 30 کے قریب ایسی نشستیں ہیں جن پر تینوں جماعتوں کے درمیان کوئی اتفاق رائے نہیں ہوسکا ہے۔ ایم وی اے میں کانگریس، شرد پوارخیمہ کی این سی پی-ایس پی اور ادھو دھڑے کی شیو سینا-یو بی ٹی شامل ہیں۔

آپ کو بتا دیں کہ الیکشن کمیشن نے منگل کو مہاراشٹر کی 288 اسمبلی سیٹوں کے لیے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ ریاست میں انتخابات ایک ہی مرحلے میں ہوں گے۔ 288 اسمبلی سیٹوں کے لیے 20 نومبر کو ووٹنگ ہوگی، جب کہ ووٹوں کی گنتی 23 نومبر کو ہوگی۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Jharkhand Acting DGP Removal: ڈی جی پی کو فوری ہٹائیں- جھارکھنڈ میں انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن کا حکم، جانئے کیوں اٹھایا گیا یہ قدم؟

اس وقت الیکشن کمیشن نے ایک انکوائری کمیٹی بنائی تھی، جس کے نتائج کی بنیاد…

17 mins ago

India Bangladesh Relation: ’شیخ حسینہ کو واپس نہیں بھیجا تو۔۔۔’ بنگلہ دیش حکومت نے ہندوستان کو کیا خبر دار

ڈھاکہ ٹریبیون نے جمعرات کو خارجہ امور کے مشیر محمد توحید حسین کے حوالے سے…

43 mins ago

Delhi Air Quality: دہلی کی ہوا زہریلی، جمنا میں تیر رہی زہریلی جھاگ، سیاست کے درمیان بڑھی چھٹھ پوجا کی فکر

مرکزی وزیر ہرش ملہوترا، بی جے پی کے ترجمان شہزاد پونا والا نے جمنا گھاٹ…

43 mins ago

IND vs NZ: سرفراز خان کا ٹیسٹ میں تاریخی ریکارڈ، 1956 کے بعد ایسا کرنے والے بنے پہلے ہندوستانی

سرفراز نے اپنے چوتھے ٹیسٹ میچ میں سنچری بنا کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔…

1 hour ago