علاقائی

Bihar Political Crisis: وزیر اعلی نتیش کمار کے خیمہ بدلنے پر اکھلیش یادو ہوئے برہم، جانئے ایس پی سربراہ نے کیا کہا؟

نتیش کمار نے ریکارڈ قائم کرتے ہوئے نویں بار بہار کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا ہے۔ بہار میں اس سیاسی ہلچل کو لے کر سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بہار کے اس سیاسی واقعہ پر بی جے پی کو نشانہ بنایا ہے۔ اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ عوام اس توہین کا جواب لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی اتحاد کو شکست دے کر دیں گے۔

ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے ٹویٹر پر لکھا – “یہ بی جے پی کی لوک سبھا الیکشن ہارنے کی مایوسی کا نتیجہ ہے… جس نے سازش کر کے مستقبل کے وزیر اعظم کو وزیر اعلیٰ کے عہدے تک محدود کر دیا۔ بی جے پی نے عوام کی توہین کی ہے۔ عوام اس توہین کا جواب لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی اتحاد کو شکست دے کر دے گی۔ بہار کا ہر باشندہ اپنا اگلا ووٹ بہار کی عزت بچانے اور بی جے پی کو ہرانے کے لیے ڈالے گا۔”

آپ کو بتاتے چلیں کہ بہار میں نتیش کمار کی قیادت والی نئی حکومت میں  8 لیڈروں نے کابینہ وزیر کے طور پر حلف لیا ہے۔ جس میں تین سمراٹ چودھری، وجے کمار سنہا اور پریم کمار نے بی جے پی سے حلف لیا ہے۔ اس کے علاوہ جے ڈی یو سے تین، وجے کمار چودھری، بیجندر پرساد یادو، شراون کمار اور ہندوستانی عوام مورچہ (سیکولر) کے صدر سنتوش کمار سمن اور آزاد ایم ایل اے سمیت کمار سنگھ نے وزاء کے طور پر حلف لیا۔

ساتھ ہی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی بہار میں بننے والی نئی حکومت کو مبارکباد دی ہے۔ پی ایم مودی نے ٹویٹر پر لکھا – “بہار میں بننے والی این ڈی اے حکومت ریاست کی ترقی اور اس کے عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ نتیش کمار وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا  اور سمراٹ چودھری اور وجے سنہا  نے نائب وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔ ” آپ کو بہت بہت مبارک ہو۔”

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

5 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

5 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

5 hours ago