علاقائی

Ajit Pawar Offer Sharad Pawar: اجیت پوار نے شرد پوار کو مرکزی کابینہ کی پیشکش کی؟ سنجے راوت نے دیا یہ جواب

Ajit Pawar Offer Sharad Pawar: شیو سینا یو بی ٹی لیڈر سنجے راوت نے اجیت پوار کی جانب سے شرد پوار کو مرکزی کابینہ میں شامل ہونے کی پیشکش کی خبروں پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ راوت نے کہا، اجیت پوار اتنے بڑے لیڈر نہیں ہیں کہ وہ شرد پوار کو پیشکش کر سکیں۔

سنجے راوت نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات کر رہے تھے۔ اس دوران ان سے کانگریس کے سابق وزیر اعلیٰ کے حوالے سے ایک میڈیا رپورٹ کے بارے میں سوال پوچھا گیا، جس میں کہا گیا تھا کہ اجیت پوار نے شرد پوار کو مرکزی کابینہ میں جگہ دینے کی پیشکش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Mumbai Jaipur Express Train Case: گن پوائنٹ پر خاتون سے کہا- بولو بھارت ماتا کی جئے، جے پور-ممبئی سپر فاسٹ ٹرین کی خونی کہانی

 

پوار صاحب کا قد بڑا ہے

اے این آئی سے بات کرتے ہوئے سنجے راوت نے کہا، اجیت پوار کو پوار صاحب نے بنایا تھا، شرد پوار کو اجیت پوار نے نہیں بنایا تھا۔ پوار صاحب نے پارلیمانی سیاست میں 60 سال سے زیادہ کا عرصہ گزارا ہے۔ چار بار مہاراشٹر کے وزیر اعلی رہ چکے ہیں۔ شرد پوار کا قد بہت بڑا ہے۔ یہ جونیئر لوگ ہیں،یہ کیا دیں گے؟

شرد پوار کو کیا آفر ملا؟

شرد پوار اور بھتیجے اجیت پوار کے درمیان ہفتہ (12 اگست) کو پونے میں ایک خفیہ میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں کہا جا رہا ہے کہ شرد پوار کو آفر ملا ہے۔ ٹائمس آف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں کانگریس کے سابق وزیر اعلیٰ کے حوالے سے کہا ہے کہ اجیت پوار نے ملاقات کے دوران شرد پوار کو دو خصوصی پیشکشیں کی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق اجیت پوار نے کہا کہ اگر شرد پوار 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی حمایت کرتے ہیں تو انہیں مرکز کی مودی حکومت میں وزیر زراعت یا نیتی آیوگ کا چیئرپرسن بنایا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کی بیٹی سپریہ سولے کو مرکز میں جگہ دی جا سکتی ہے اور مہاراشٹر میں این سی پی کے سربراہ جینت پاٹل کو ریاستی حکومت میں جگہ دی جا سکتی ہے۔

ٹائمس نے اپنی اسی رپورٹ میں کانگریس کے وزیر اعلیٰ کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ شرد پوار نے فوری طور پر اس پیشکش کو ٹھکرا دیا اور کہا کہ وہ کسی بھی حالت میں بی جے پی کے ساتھ نہیں جائیں گے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Massive Devastation in Sudan: سوڈان میں ڈرون حملوں سے بڑے پیمانے پر تباہی، اقوام متحدہ نے کی سخت مذمت

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ تین سال سے زائد عرصے سے جاری خانہ…

6 minutes ago

India-US Trade Deal: بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں، ٹرمپ کا بڑا بیان، کہا- ’وہ سمجھوتہ کرنا چاہتے ہیں اور ہم کریں گے‘

بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی مذاکرات آخری مرحلے میں، مارکو روبیو نے چند ہفتوں…

55 minutes ago

Priest Shot in Khunti: جھارکھنڈ کے کھونٹی میں مشنری اسکول کے پرنسپل اور پادری کو ماری گولی، دونوں کی حالت نازک

فادر بینیڈکٹ بارلا بدھ کی صبح تقریباً 8 بج کر 30 منٹ پر اسکول کے…

2 hours ago

PM Modi Subhashitam: وزیر اعظم مودی نے سنسکرت کا سبق آموز شلوک کیا شیئر، احسان اور شکرگزاری کا دیا پیغام

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کیے گئے شلوک میں ناریل کے درخت کی…

2 hours ago