علاقائی

Army Jawans:رجیجو نے اروناچل میں فوجیوں کے ساتھ تصویر ٹویٹ کی، کانگریس نے کہا کہ یہ 3 سال پرانی ہے

: 9 دسمبر کو اروناچل پردیش(Arunachal Pradesh) کے توانگ میں بھارتی فوج کی چینی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی تھی ۔جس میں بھارتی فوج نے چینی فوجیوں کو منہ توڑ جواب دیا۔ اس واقعہ کے بعد سے ہی اپوزیشن یہ کہتے ہوئے مرکزی حکومت پر لگاتار حملہ کر رہی ہے کہ وہ اس معلومات کو ملک کے لوگوں سے چھپا رہی ہے۔ ساتھ ہی حکومت کا کہنا ہے کہ ‘اپوزیشن فوج کی بہادری پر سوال اٹھا رہی ہے’۔

مرکزی وزیر قانون کرن رجیجو(Kiren Rijiju) نے ہفتہ کو اروناچل پردیش میں فوجیوں کے ساتھ اپنی ایک تصویر ٹویٹ کی۔ اس کے بعد کانگریس نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ تصویر تین سال پرانی ہے۔ ٹویٹس کی ایک سیریز میں، رجیجو نے اروناچل پردیش سے تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘اروناچل پردیش مکمل طور پر محفوظ ہے’۔

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے توانگ واقعہ کو لے کر مرکزی حکومت پر حملہ کیا۔راہل نے کہا کہ حکومت ایل اے سی پر معلومات چھپا رہی ہے اور چینی فوجی وہاں
ہماری فوج کو مار رہے ہیں اور حکومت جھوٹ بول رہی ہے۔

پہلے ٹوئٹ میں راہل گاندھی(Rahul Gandhi) کی پریس کانفرنس کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے رجیجو نے لکھا ہے کہ راہل گاندھی نہ صرف ہندوستانی فوج کی توہین کر رہے ہیں، بلکہ ملک کی شبیہ کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں۔ وہ نہ صرف کانگریس پارٹی کے لیے مسئلہ ہیں۔ ملک کے لیے بھی ایک بڑی شرمندگی کی بات ہے، ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے۔

ایک اور  ٹویٹ میں رجیجو نے کہا کہ  انڈین آرمی کے جوانوں کے ساتھ اپنی تصویر پوسٹ کی اور کہاکہ اروناچل پردیش کے توانگ میں یانگتسے کا علاقہ بہادر ہندوستانی فوجیوں کی مناسب تعیناتی کی وجہ سے اب مکمل طور پر محفوظ ہے۔

تیسرے ٹویٹ میں انہوں نےکہا کہ چومی گیاتسے کا ایک خوبصورت منظر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ ایک شاندار نظارہ ہے جو یانگسی کے بالکل نیچے واقع ہے۔ اسے چومی گیاتسے کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ 108 مقدس پانی کے چشمے ہیں۔ جو بلند پہاڑوں سے نکلتے ہیں۔ یہ گرو پدمسمبھوا کا اشیروادمانا جاتا ہے۔

اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریس کے کمونیکیشن انچارج جے رام رمیش نے مبینہ طور پر 2019 کی وہی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہاکہااگر مجھے یاد ہے تو یہی تصویر تین سال پہلے لگائی گئی تھی۔

کانگریس لیڈر سپریہ سرینیٹ نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کم از کم 2019 کی تصویر نہیں لگائی جانی چاہیے۔

اسی کو ریٹویٹ کرتے ہوئے رمیش نے کہاکہ  یہ بے شرمی کی بات ہے۔

 

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Israel-Hezbollah War: ایران، لبنان اور غزہ پر بڑے حملے کی تیاری میں ہے آئی ڈی ایف، اسرائیلی میڈیا نے کیا بڑا انکشاف

اسرائیل کی فوج موجودہ وقت میں بڑے حملے کی تیاری میں ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹ…

7 mins ago

Haryana Assembly Election 2024: کماری شیلجا یا بھوپیندر سنگھ ہڈا؟ ہریانہ میں کانگریس کو جیت ملنے پر کون ہوگا وزیراعلیٰ؟

ایگزٹ پول کے مطابق ہریانہ میں کانگریس کی حکومت بنتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ حالانکہ 8…

35 mins ago

Shivam Dube Ruled Out: ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا، شیوم دوبے ٹی-20 سیریز سے باہر، اس کھلاڑی کو ملا موقع

ہندوستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیلی جانی ہے، جس کی…

1 hour ago

Himachal Pradesh Sanjoli Masjid: احتجاجی مظاہرہ کے بعد سنجولی مسجد کی تین منزل کو منہدم کرنے کا عدالت نے دیا حکم

شملہ ضلع عدالت کے ذریعہ سنجولی میں مسجد کی مبینہ غیرقانی تعمیرات کو منہدم کرنے…

3 hours ago

Delhi Riots 2020:دہلی فسادات سازش کیس: ککڑڈوما عدالت نے ملزمین کو کیا خبردار ، کہا- غیر ضروری تاخیر نا مناسب

ککڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپئی نے یہ بھی کہا کہ ملزم کی…

4 hours ago