علاقائی

UP By Election 2024: ’کانگریس کو اپنا دفتر اور انتخابی نشان بھی سماجوادی پارٹی کو سونپ دینا چاہیے،اچاریہ پرمود کرشنم کا کانگریس پر نشانہ

سماج وادی پارٹی اتر پردیش کے ضمنی انتخابات میں تمام نو سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔ سماج وادی پارٹی صدر اکھلیش یادو نے  اس تعلق سے  پوری تصویر واضح کردی ہے۔ دوسری طرف کانگریس جو اتحاد کا حصہ تھی الیکشن نہیں لڑے گی۔ جس پر  کانگریس کے سابق لیڈر آچاریہ پرمود کرشنم نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کانگریس کو بھی اپنا دفتر اور جھنڈا (انتخابی نشان)سماج وادی پارٹی کو سونپ دینا چاہیے۔

آچاریہ پرمود کرشنم اکثر اپنے بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں۔ وہ اکثر کانگریس اور راہل گاندھی کے بارے میں اپنے سخت تبصروں کے لیے جانے جاتے ہیں۔ اس دوران، سماجوادی پارٹی  کے اعلان پر کانگریس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہ انڈیا اتحاد تمام نو سیٹوں پر سائیکل کے انتخابی نشان پر لڑے گا، انہوں نے ایکس  پر لکھا – ‘کانگریس کو اپنا “دفتر’ اور “جھنڈا” بھی “سماج وادی پارٹی” کے حوالے کرنا چاہیے۔ .’

انڈیا اتحاد سائیکل کے نشان پر الیکشن لڑے گا۔
دراصل بدھ کی رات سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے ایکس پر لکھے ایک پوسٹ کے ذریعے یوپی میں انڈیا اتحاد کی تصویر واضح کر دی تھی۔ انہوں نے ایکس  پر لکھا اس دوران ایس پی صدر نے انڈیا اتحاد کی طاقت کو بھی دہرایا۔

آپ کو بتا دیں کہ کانگریس یوپی میں پانچ سیٹوں پر الیکشن لڑنا چاہتی تھی، لیکن سماج وادی پارٹی نے ان کے لیے صرف دو غازی آباد اور کھیر سیٹیں چھوڑی تھیں۔ جس کے بعد دونوں جماعتوں کے درمیان بات نہیں بنی ۔ کانگریس کے ریاستی صدر اجے رائے نے بھی پہلے ہی اعلان کر دیا تھا۔ اگر انہیں پانچ نشستیں نہ دی گئیں تو وہ خود کو ضمنی انتخابات سے دور رکھ سکتے ہیں۔ دراصل کانگریس پھولپور اور ماجھوان سیٹوں پر بھی سیٹیں دینے کا مطالبہ کر رہی تھی لیکن اکھلیش یادو نے ان دونوں سیٹوں پر اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان پہلے ہی کر دیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

36 minutes ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

48 minutes ago