علاقائی

Kuber Group Vikas Malu accident : کبیر گروپ کے مالک وکاس مالو اور ستیش کوشک کے دوست کا 10 کروڑ کی رولس رائس کار حادثہ کاشکار

Kuber Group Vikas Malu accident : ہریانہ کے نوح میں دہلی-ممبئی ایکسپریس وے پر ایک ٹینکر کے ٹکرانے کے بعد 10 کروڑ کی رولس رائس فینٹم میں آگ لگ گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت کار کی رفتار 200 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔ جس کے باعث ٹینکر سوار سمیت دو افراد جاں بحق اور تقریباً چار افراد زخمی ہوگئے۔ یہ کار کبیر گروپ کے مالک وکاس مالو کی بتائی جاتی ہے۔ اس حادثے میں ان کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

 وکاس مالو کے وکیل آر کے ٹھاکر نے ایک نجی چینل کو بتایا کہ رولس راائس فینٹم کار کو کوئی اور چلا رہا تھا۔ وہ صرف گاڑی میں بیٹھے تھے۔ مالو کے وکیل کے مطابق مالو گاڑی کیسے چلا سکتے ہیں اگر وہ ٹھیک سے چل نہیں سکے۔ حادثے میں مالو کے کولہے پر چوٹ آئی۔ وکیل نے بتایا کہ پولیس نے گاڑی چلانے والے ڈرائیور کا بیان لے لیا ہے۔

حادثے کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (SIT) تشکیل دی گئی ہے۔ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فیول ٹینکر نے گاڑی کو ٹکر ماری جس میں صنعتکار پیچھے سے جا رہے تھے۔ بتا دیں کہ یہ وہی وکاس مالو ہیں جو فلم اداکار اور ہدایت کار ستیش کوشک کے دوست ہیں۔

واقعہ کے وقت موجود لوگوں نے بتایا کہ الور کے رام پریت اور کلدیپ  این ایس اے آئی میں ایک ٹرانسپورٹ کمپنی کا ٹینکر چلاتے تھے۔ منگل کو دونوں ڈیزل سے بھرے ٹینکر لے کر جا رہے تھے تاکہ اس مقام پر نصب جینسیٹ تک پہنچ سکیں۔ لیکن نگینہ کے قریب سوہنا سائیڈ سے تیز رفتاری سے آرہی ایک لگژری کار نے ٹینکر کو زور دار  ٹکر ماری۔ سڑک حادثے میں ٹینکر الٹ گیا اور کار بھی  چکنا چور ہو گئی۔ اس حادثے میں ٹینکر ڈرائیور رام پریت کے ساتھی ڈرائیور کلدیپ کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

 

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Bhajan Sandhya at World Peace Centre: گروگرام کے ورلڈ پیس سینٹر میں 21 نومبر کو ’بھجن کلبنگ‘ کا انعقاد، گورنر سدھا یادو کریں گی افتتاح

مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت اور آچاریہ لوکیش جی نے برطانیہ کے ہاؤس آف لارڈز…

9 hours ago

Women’s Asian Champions Trophy: ویمنز ایشین چیمپئنز ٹرافی، بھارت نے ملائیشیا کو 4-1 سے شکست دے کر کیا فاتحانہ آغاز، ڈیبیو میچ میں پوجا ساہو نے داغا گول

موجودہ چیمپئن بھارت نے ویمنز ایشین چیمپئنز ٹرافی 2026 میں شاندار آغاز کرتے ہوئے ملائیشیا…

10 hours ago