لکھنؤ: اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے سروجنی نگر تھانہ علاقے کے ٹرانسپورٹ نگر میں سنیچر کے روز ایک عمارت گر گئی۔ جس کے باعث 4 لوگوں کی موت اور بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہو گئے۔ حادثے میں اب تک 20 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں کی جانب سے راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔ این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی دو ٹیموں نے بھی ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اس دوران زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ تین منزلہ عمارت کا نام ہرملاپ بلڈنگ ہے۔ اس عمارت میں ادویات کا کاروبار ہوتا تھا۔
ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی حادثے کا نوٹس لیا۔ سی ایم یوگی کی ہدایت پر این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں موقع پر روانہ کی گئیں۔ وزیراعلیٰ نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں میں تیزی لائیں اور زخمیوں کو مناسب علاج فراہم کریں۔ اس کے ساتھ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کے ہینڈل پر مناسب علاج کی ہدایات دی گئی ہیں اس کے ساتھ ہی انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق ہفتہ کے روز اس عمارت کے تہہ خانے میں کام چل رہا تھا۔ اس دوران عمارت اچانک جھکنے لگی۔ اس سے پہلے کہ لوگ کچھ سمجھ پاتے اور وہاں سے نکلتے، عمارت گر گئی۔
بھارت ایکسپریس۔
اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…
پورنیہ کے ایس پی کارتیکیہ شرما نے گرفتار ملزم کے بارے میں مزید کہا کہ…
کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…
اس سے قبل 15 اکتوبر کو مغربی جکارتہ میں درجنوں گھروں میں آگ لگنے سے…
ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان میں…