Marriage Controversy: شادیوں میں آئے روز جھگڑے ہوتے رہتے ہیں۔ دولہا کی آمد سے لے کر دلہن کی رخصتی تک کئی طرح کے تنازعات پیدا ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔ اب بہار سے ایک شادی کے حوالے سے نیا معاملہ سامنے آیا ہے، جس میں انکشاف ہوا ہے کہ شادی میں دلہن کو دیکھ کر دولہا غصے ہو گیا۔
شادی کے بعد وداعی کے موقع پر لوگ بیٹی کی جدائی سے غم زدہ رہتے ہیں۔ لیکن یہاں معاملہ اس کے برعکس ہے۔ بہار کی اس شادی سے ہر شخص ناراض ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ دلہن زبردستی دولہے کے گلے پڑ گئی تھی۔ جس کی وجہ سے دولہے کے اہل خانہ بہو سے جان چھڑانے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ ان تمام لوگوں میں کچھ این جی اوز یعنی غیر سرکاری تنظیمیں بھی ہیں، جو لڑکی کی شادی کروا کر معاملہ کو سیٹل کروانا چاہتی ہیں۔ پٹنہ کے باہر بیگم پور علاقے میں منگل کے روز ہوا کچھ یوں کہ ایک لڑکی این جی او کے کچھ کارکنوں کے ساتھ اچانک ایک لڑکے کے گھر پہنچی اور اس سے پہلے کہ لڑکا یا اس کے گھر والے کچھ سمجھ پاتے، سب نے مل کر لڑکے کو قابو کر لیا۔
اس کے بعد سب اسے لے کر علاقے کے شیو مندر گئے، جہاں اس نے لڑکے اور لڑکی کو ایک دوسرے کو ہار پہنانے کے لیے کہا اور پھر لڑکے کو سندور کا ایک ڈبہ دیا اور اسے لڑکی کی مانگ بھرنے کا حکم دیا۔ مرتا کیا نہیں کرتا، لڑکا وہی کرتا رہا جو این جی او والوں نے اسے کرنے کو کہا۔
جب لڑکی کو گھر لے جانے کی بات آئی تو حالات بگڑ گئے۔ دوسری جانب لڑکے نے شادی سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے گھر والوں کی مرضی کے مطابق ہی شادی کرے گا۔ لڑکی اور این جی او والوں کا کہنا تھا کہ لڑکا لڑکی کے ساتھ پچھلے کئی سالوں سے تعلقات میں ہے، اس لیے اسے لڑکی سے جان چھڑانے کا کوئی حق نہیں ہے۔
اب تک کی معلومات کے مطابق لڑکا اور لڑکی پہلے سے ایک دوسرے کو جانتے تھے، لڑکے نے اس سے شادی کا وعدہ بھی کیا تھا۔ لڑکے اور اس کے گھر والوں نے آخری وقت میں شادی سے انکار کر دیا۔ جس کے بعد لڑکی این جی او والوں کے پاس گئی اور پولیس یا قانون کا سہارا لینے کے بجائے این جی او والوں نے خود ہی لڑکی کی لڑکے سے زبردستی شادی کروا دی۔
بھارت ایکسپریس۔
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…