علاقائی

Muzaffarnagar Accident: یوپی کے مظفرنگر میں بڑا حادثہ، ہائی وے پر کھڑے ٹرک سے ٹکرائی تیز رفتار کار، 6 کی موت

مظفرنگر: اتر پردیش کے مظفرنگر میں بدھ کی صبح ایک بھیانک سڑک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک کار کی ٹرک سے زبردست ٹکر میں 6 لوگوں کی جان چلی گئی۔ یہ حادثہ مظفرنگر کے تھانہ تیتاوی علاقے کے پانی پت–کھٹیما نیشنل ہائی وے (این ایچ 58) پر ہوا۔ اطلاعات کے مطابق، کار میں سوار 8 لوگ ہریانہ کے فریدپور سے ہری دوار جا رہے تھے۔

بتایا جا رہا ہے کہ کار کی رفتار تیز ہونے کی وجہ سے ڈرائیور گاڑی پر سے قابو کھو بیٹھا اور وہ ہائی وے کے کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار بری طرح تباہ ہو گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچے راہگیروں نے کسی طرح زخمیوں کو باہر نکالا۔

سبھی زخمیوں کو پہنچایا نزدیکی اسپتال

حادثے کی خبر ملنے کے بعد پولیس ٹیم فوراً جائے وقوعہ پر پہنچی اور سبھی زخمیوں کو نزدیکی اسپتال پہنچایا۔ حالانکہ، وہاں ڈاکٹروں نے 5 لوگوں کو مردہ قرار دے دیا۔ دو زخمیوں کو میرٹھ کے ہائر سینٹر ریفر کیا گیا، جہاں ایک نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ اس حادثے میں کل 6 افراد کی موت ہو چکی ہے، جن میں تین خواتین اور تین مرد شامل ہیں۔

ساتھ ہی پولیس نے لاشوں کا پنچنامہ بھرنے کے بعد پوسٹ مارٹم کی کارروائی شروع کر دی ہے اور مرنے والوں کے اہل خانہ کو اطلاع دے دی گئی ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب یوپی میں اس طرح کا بھیانک سڑک حادثہ ہوا ہے۔ اس سے پہلے، 27 ستمبر کو اناؤ میں لکھنو–آگرہ ایکسپریس وے پر ہوئے خوفناک حادثے میں 4 افراد کی موت ہو گئی تھی۔

یہ حادثہ بہٹا مجاور تھانہ علاقے کے قریب مائل اسٹون 258 کلومیٹر پر ہوا، جب ایک کار بے قابو ہو کر ایکسپریس وے کے کنارے مرمت کا کام کر رہے یوپیڈا کے چھ مزدوروں کو روندتے ہوئے دوسری لین پر جا گری۔ اس بھیانک حادثے میں چار مزدوروں کی موت ہو گئی، جب کہ دو شدید زخمی مزدوروں کو لکھنو کے ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Cuba US Sanctions: کیوبا کے حق میں بھارت کا اہم موقف، امریکی پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد کی حمایت میں 130 ممالک نےدیا  ووٹ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکہ کی اقتصادی اور تجارتی پابندیاں ختم کرنے کی…

3 minutes ago

Diljit Dosanjh Concert: دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ کے لیے دہلی میٹرو کی خصوصی تیاری، 30 اکتوبر کو رات 12 بجے تک چلیں گی ٹرینیں

جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں ’اورا انڈیا ٹور 2026‘ کے دوران 70 ہزار سے زائد…

37 minutes ago

Saharanpur Lighting: سہارنپور میں آسمانی بجلی گرنے سے مسجد کے مینار کا گنبد تباہ، جل گئے کئی الیکٹرانک آلات

اتر پردیش کے گنگوہ علاقے کے گاؤں گجران میں واقع مسجد پر آسمانی بجلی گرنے…

2 hours ago

Chandrashekhar Azad Attacks on Yogi Government: بہوجن سماج کے بچوں کو افسر نہیں، نشے کا عادی بنانا چاہتی ہے حکومت: چندر شیکھر آزاد

20 ہزار اسکول بند کیے گئے، جبکہ 20 ہزار سے زیادہ شراب کی دکانیں کھولی…

3 hours ago

PM Awas Yojna: جام نگر کے مستحقین نے کہا- پکے مکان کا خواب وزیر اعظم مودی نے کیا پورا

گجرات کے جام نگر میں اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے افراد بتا رہے ہیں…

4 hours ago