نئی دہلی 28 نومبر 2023 (پریس ریلیز): دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں کے اہتمام پر اور قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین جناب اقبال سنگھ لال پورہ کی سرپرستی میں گلوبل پنجابی ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر کلونت سنگھ دھالیوال اور ڈائریکٹر اجے ویر سنگھ لالپورہ کی نگرانی میں ورلڈ کینسر کیئر کی جانب سے 28.11.2023 کوآصف علی روڈ، ترکمان گیٹ، حج منزل کے قریب واقع مسجد درگاہ سید فیض الٰہی میں کینسر اسکریننگ اور میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میڈیکل کیمپ میں مردوں اور عورتوں میں پیدا ہونے والے کینسر کی مختلف اقسام کی مفت اسکریننگ کے علاوہ ہڈیوں، جوڑوں اور آنکھوں کے امراض کی بھی جانچ کی گئی اور مفت ادویات اور چشمے بھی تقسیم کیے گئے۔ اس میڈیکل چیک اپ کیمپ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنا میڈیکل چیک اپ کروایا اور مفت ادویات اور چشمے حاصل کیے۔ کیمپ کے اندر ہر قسم کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے چیئرمین قومی اقلیتی کمیشن جناب اقبال سنگھ لالپورہ، گلوبل پنجابی ایسوسی ایشن کے سربراہ اور ورلڈ کینسر کیئر کے صدر ڈاکٹر کلونت سنگھ دھالیوال اور ڈائریکٹر جناب اجے ویر سنگھ لالپورہ کے علاوہ اس میڈیکل کیمپ کے انعقاد کے لیے جگہ فراہم کرنے والی تنظیم مسجد درگاہ سید فیض الٰہی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری جناب حافظ مطلوب کریم اور خزانچی جناب حاجی ادریس بھی موجود تھے۔
اس موقع پر میڈیکل کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے جناب اقبال سنگھ لال پورہ نے اپنی افتتاحی تقریر میں کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت بھی ملک اور معاشرے کی ترقی میں یکساں اہمیت رکھتی ہے۔ میڈیکل کیمپ کی کنوینر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن محترمہ کوثر جہاں نے اس میڈیکل کیمپ کے انعقاد کے لیے سب سے پہلے قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین جناب اقبال سنگھ لالپورہ، گلوبل پنجابی ایسوسی ایشن اور ورلڈ کینسر کیئر کے صدر ڈاکٹر کلونت سنگھ دھالیوال اور ڈائریکٹر جناب اجے ویر سنگھ لال پورہ کا اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک ترقی یافتہ قوم اور مضبوط معاشرے کی تعمیر صحت مند شخصیت پر منحصر ہے اور ان کی کوشش ہوگی کہ مسقبل میں دہلی کے مختلف علاقوں میں اس طرح کے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے۔
بھارت ایکسپریس۔
سی بی سی اور ٹورنٹو اسٹار سمیت متعدد آؤٹ لیٹس نے اطلاع دی ہے کہ…
AAP کنوینر اور سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا ہے کہ ہم بی جے…
شیخ حسینہ بنگلہ دیش میں تختہ پلٹ کے بعد ہندوستان میں جلاوطنی کی زندگی گزار…
ہماچل پردیش کی راجدھانی شملہ پیر کو ایک بار پھر برف کی چادر سے ڈھک…
اڈانی ڈیفنس سسٹمز اینڈ ٹیکنالوجیز لمیٹڈ (ADSTL) نے ہندوستان کی سب سے بڑی نجی شعبے…
شیام بینیگل کا اس دنیا سے رخصت ہونا پوری انڈسٹری کے لیے بہت بڑا نقصان…