علاقائی

Uttar Pradesh: اتر پردیش میں 80 سالہ ماں کو بیٹے نے چپل اور ڈنڈوں سے مارا

Uttar Pradesh: اترپردیش میں ایک شخص کے ایک بزرگ خاتون کو پیٹنے کا ویڈیو سامنے آیا ہے۔ یہ شخص بزرگ خاتون کی پلاسٹک کی کرسی کے گرد چکر لگاتا ہے، اسے تھپڑ مارتا ہے، اسے چپل سے مارتا ہے اور اس کے بال بے رحمی سے کھینچتا ہے۔ 80 سالہ خاتون کی پٹائی کی ویڈیو کسی کو بھی پریشان کر سکتی ہے لیکن سب سے افسوسناک بات یہ ہے کہ خاتون کوئی اور نہیں بلکہ اس شخص کی ماں ہے۔

کیمرے میں قید یہ واقعہ ریاستی دارالحکومت سے تقریباً 170 کلومیٹر دور کوشامبی کے باروا گاؤں کا بتایا جا رہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح 80 سالہ خاتون چندر سنہا کو ان کے بیٹے سونو ٹھاکر نے بے دردی سے پیٹا ہے۔

بوڑھی عورت مار پیٹ کا مقابلہ کرنے کے لیے بہت کمزور ہے اور اپنے بیٹے کی مار کو برداشت کرتی ہے۔ سونو ٹھاکر اپنی ماں کو تھپڑ مارتا ہے، بالوں سے کھینچتا ہے اور اسے بے دردی سے کرسی پر پھینک دیتا ہے۔ ایک ماں کے ساتھ مار-پیٹ کا یہ ویڈیو بہت پریشان کن ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Samajwadi Party MLA Irfan Solanki: جیل میں بند ایس پی ایم ایل اے کی مشکلات میں ہوا مزید اضافہ، اب ان کے گھر پہنچ گئی ای ڈی!

ذہنی طور پر پریشان بتائی جا رہی ہے خاتون

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ معمر خاتون ذہنی طور پر پریشان ہے۔ اس نے اپنے بیٹے کے کپڑے گندے کر دیے تھے جس کے بعد اس کا بیٹا غصے سے آگ بگولا ہو گیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ برجیش کمار سریواستو نے کہا کہ ایک پولیس افسر کو اس معاملے کی تحقیقات کرنے اور واقعہ کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کے لیے موقع پر بھیجا گیا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Bihar Bridge Collapse: بہار میں 15 انجینئر معطل، 17 دنوں میں 12 پل گرنے پر ہوئی کارروائی

ایڈیشنل چیف سکریٹری چیتنیا پرساد نے کہا کہ نئے پل بنائے جائیں گے۔ اس کے…

8 mins ago

Deepika Padukone Baby Gender Prediction: دیپیکا پادوکون دیں گی بیٹے کو جنم؟ ڈیلیوری سے پہلے ہی ہوگیا انکشاف

دیپیکا پادوکون حاملہ ہیں اوراسی سال ستمبرمیں اپنے بچے کو جنم دیں گی۔ اس سے…

36 mins ago

The Indian Army gets over 35,000 rifles: پی ایم مودی کےروس دورہ سے قبل ہندوستانی فوج کیلئے اچھی خبر، 35000 اے کے 203 رائفلیں فراہم

وزیر اعظم نریندر مودی کا دورہ روس 8-9 جولائی کو متوقع ہے۔ جہاں وہ روسی…

58 mins ago

PAK vs WI CHAMPS: شاہد آفریدی کی گیندبازی اور شعیب ملک کی شاندار بلے بازی کی بدولت پاکستانی ٹیم کی شاندار جیت

اس میچ میں ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز شعیب ملک نے بہترین اننگز کھیلی…

1 hour ago

Second World War Bomb:بنگال میں عرصہ دراز بعد دوسری جنگ عظیم کا بم ملا، ممتا بنرجی نے خود ٹویٹ کی بم کی تصویر

سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی…

1 hour ago