علاقائی

Bihar: بیگوسرائے میں المناک حادثہ، گھر میں آتشزدگی کے باعث ایک ہی خاندان کے 4 افرادکی موت

بہار کے بیگوسرائے سے ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ بیگوسرائے کے اروا پنچایت کے وارڈ نمبر 8 میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ایک گھر میں آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں آگ لگنے سے چار افراد ہلاک ہو گئے۔ آگ لگنے کے بعد چاروں طرف چیخ و پکار مچ گئی۔ آس پاس کے لوگ آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 ہلاک ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

بتایا جا رہا ہے کہ مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ ان میں شوہر، بیوی اور دو بچے آگ میں جھلس کر ہلاک ہو گئے ہیں۔ شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ اتنی تیزی سے بڑھی کہ گھر کے مکینوں کو باہر نکلنے کا موقع بھی نہیں ملا۔ آگ تیزی سے پورے گھر میں پھیل گئی۔ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ آگ کی لپیٹ میں آنے والے چار افراد کو بڑی مشکل سے گھر سے باہر نکالا گیا۔ جب اسے اسپتال لے جایا گیا تو ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کی تحقیقات شروع کردی۔

یہ واقعہ ضلع کے بچھواڑہ تھانہ علاقے کے اروا پنچایت کے وارڈ نمبر 8 میں پیش آیا۔ کل رات نیرج پاسوان کے گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ جس کے بعد آس پاس کے لوگ باہر نکل آئے۔ بتا یا جارہا ہے  آگ بجلی کی لائن میں اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ آہستہ آہستہ آگ  پھیلتی چلی گئی  اور گھر میں رکھے سامان جل کر خاکستر ہوگئے۔ ایسے میں گھر والے باہر بھاگ بھی نہیں سکتے تھے۔

حادثے کے وقت پورا خاندان سو رہا تھا۔ نیرج پاسوان کے علاوہ ان کی بیوی کویتا اور بچے لو اور کش آگ میں ہلاک ہو گئے۔ اگرچہ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے بعد سب نے گھر سے باہر نکلنے کی بہت کوشش کی لیکن آگ مکمل طور پر قابو سے باہرتھی  ۔ ایسی حالت میں آگ میں جھلسنے سے اس کی موت ہوگئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ نیرج پاسوان کی بیوی کویتا حاملہ تھیں۔

-بھارت ایکسپریس

Amir Equbal

Recent Posts

Himachal Pradesh Sanjoli Masjid: احتجاجی مظاہرہ کے بعد سنجولی مسجد کی تین منزل کو منہدم کرنے کا عدالت نے دیا حکم

شملہ ضلع عدالت کے ذریعہ سنجولی میں مسجد کی مبینہ غیرقانی تعمیرات کو منہدم کرنے…

1 hour ago

Delhi Riots 2020:دہلی فسادات سازش کیس: ککڑڈوما عدالت نے ملزمین کو کیا خبردار ، کہا- غیر ضروری تاخیر نا مناسب

ککڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپئی نے یہ بھی کہا کہ ملزم کی…

3 hours ago

Haryana Election 2024: شام 5 بجے تک ہریانہ میں 61 فیصد ہوئی ووٹنگ، جانئے کس ضلع میں ہوئی سب سے زیادہ ووٹنگ

ہریانہ میں پہلی بار 5 بڑی سیاسی جماعتیں کانگریس، بی جے پی، جننائک جنتا پارٹی…

6 hours ago