بھارت ایکسپریس /نومبر کا مہینہ شادی اور تہوار کے لیے بڑا ہی خاص ہے۔اور ہر کوئی اپنی شادی کو خاص بنانے کے لیے کچھ الگ کرنا چاہتا ہے۔اور اسی کے چلتے لوگوں نے عجیب سی رسمیں بھی پیدا کی ہیں ،اسی کے چلتے بہار کے ضلع کیمور کے رہنے والے امرناتھ کمار گپتا نے ایک ویگنار کار کو ہیلی کاپٹر میں بدل دیا ہے
لیکن اس سے بھی زیادہ عجیب بات یہ ہے کہ یہ روڈ پر ہی چلتی ہے ،اڑتی نہیں ،اس کے باوجود لوگوں میں اسکا بے حد پاگل پن دیکھا جا رہا ہے۔اور شادی میں اسکی بے حد ڈیمانڈ ہیں ۔
ایسا پہلی بار ہوگا جب دلہا گھوڑے پر سوار ہونے کے بجائے کیمور کی سڑکوں پر ہیلی کاپٹر کار سے نظر آئےگا۔کیمور کے علاوہ اور دوسرے کئی علاقوں میں بھی اس کی ڈیمانڈ بڑھتی جا رہی ہے۔کار بکنگ کی قیمت 7 ہزار روپے ہے۔اور اس کار کا نام “دلہن چلی سسرال ” رکھا گیا ہے۔
اس کار کی بکنگ 25 نومبر سے شروع ہونے والی ہے ۔ کار کے مالک نے بتایا جب سے یہ کار لوگوں کی نظر میں آئی ، تب سے لوگ مسلسل کار کی بکنگ کے لئے انہیں کانٹیکٹ کر رہے ہیں، سوچنے والی بات یہ ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر کار سڑکوں پر ہی دوڑیگی لیکن لوگوں میں ہر نئی چیز کا کریز اسی طرح دیکھنے کو ملتا ہے ۔ اور جب بات شادی کی ہو تو لوگ بہت سی فضول رسموں کے پیچھے پیسے ضائع کر دیتے ہیں ، صرف یہ کہکر کہ شادی ایک بار ہوتی ہے ،کچھ ایسا ہونا ہی چاہئے جس سے لوگ سالوں تک ایسی شادی کو یاد رکھیِں۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…