سیاست

Female Wrestler Viral Video Case: خاتون ریسلر کی فحش ویڈیو پر ریسلروینش پھوگاٹ کا رد عمل، حکومت کہاں سو رہی ہے؟ کیا حکومت اس خاتون پہلوان کو انصاف فراہم کر پائے گی؟

Female Wrestler Viral Video Case: ایک خاتون ریسلر سے جوڑ کر وائرل کئے گئے ایک فحش ویڈیو  پرملک کی معروف ریسلرز ساکشی ملک اور ونیش پھوگاٹ نے اپنے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ بات کرتے ہوئے ونیش پھوگاٹ نے منگل 19 ستمبر کو لوک سبھا میں پیش کیے گئے خواتین کے ریزرویشن بل (ناری شکتی وندن ایکٹ بل) کا بھی ذکر کیا۔

قابل  ذکر بات یہ ہے کہ ویڈیو میں جس اولمپین پہلوان کا نام شامل کیا گیا تھا۔انہوں  نے منگل 19 ستمبرکو دعویٰ کیا تھا کہ انہیں بدنام کرنے کی ایک بڑی سازش کا شکار بنایا گیا ہے۔

ساکشی ملک نے  وائرل ویڈیو پرکیا کہا؟

ریسلرساکشی ملک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنا ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے ۔جس میں ملزم برج بھوشن کے لوگ مسلسل کسان برادری اور ہریانہ کی بیٹیوں کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘کچھ دن پہلے میرے بارے میں بھی افواہ پھیلائی جارہی تھی کہ میں نے ملزمان سے معاہدہ کرلیا ہے ۔جو سراسر جھوٹ ہے۔’ اسی ملزم پارٹی کا آئی ٹی سیل تین چار دنوں سے ایک فحش ویڈیو وائرل کر رہا ہے…” ساکشی ملک نے کہا کہ  ویڈیو میں  جس خاتون ریسلر کے ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے وہ غلط ہے، اس کا ویڈیو سے کوئی تعلق نہیں ہے۔.

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس کے ساتھ ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم نے جو لڑائی شروع کی تھی وہ انصاف کے لیے تھی اور ملزمان کی جانب سے لوگ ہمیں کتنا ہی بدنام کرنے کی کوشش کریں، جب تک ہمیں انصاف نہیں مل جاتا ہماری لڑائی جاری رہے گی۔’

کیا حکومت اس خاتون ریسلر کو انصاف دلا پائے گی۔ ونیش پھوگٹ ؟

ونیش پھوگاٹ نے ‘X’ پر اپنی پوسٹ میں لکھا، “آج وزیر قانون شری ارجن رام میگھوال نے لوک سبھا میں خواتین کے ریزرویشن بل (ناری شکتی وندن ایکٹ) کو پیش کیا۔ اس بل کے دونوں ایوانوں میں منظور ہونے کے بعد لوک سبھا میں خواتین ارکان کی تعداد 181 ہو جائے گی۔ اس بل کو لانے پر حکومت کو مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ میں پوچھنا چاہتی ہوں کہ ایک طرف حکومت خواتین کو عزت دینے کے لیے یہ بل لا رہی ہے تو دوسری طرف خواتین کے جنسی استحصال کے الزام میں برج بھوشن جیسے شخص کو تحفظ دے رہی ہے۔

ونیش پھوگاٹ نے مزید لکھا، دو دن پہلے سوشل میڈیا پر ملک کی ایک خاتون ریسلر کے نام سے ایک فرضی ویڈیو اپ لوڈ کیا گیا تاکہ اسے بدنام کیا جا سکے۔ حکومت کہاں سو رہی ہے؟ کیا حکومت اس خاتون پہلوان کو انصاف فراہم کر پائے گی؟ حکومت نہ صرف برج بھوشن جیسے شخص کو بچا رہی ہے۔ بلکہ اسی طرح کی ذہنیت والے لوگوں کو بھی فروغ دے رہی ہے۔ بل کے آنے کے بعد مجھے امید ہے کہ پارلیمنٹ میں جو 181 خواتین ایم پیز بیٹھیں گی۔ وہ خواتین کے حق کے لیے لڑیں گی اور خواتین کے ساتھ کھڑی ہوں گی۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا

آپ کو بتا دیں کہ وائرل ویڈیو معاملے میں 18 ستمبر کو ہریانہ پولیس نے حصار سے ایک ملزم کو گرفتار کیا تھا اور بتایا تھا کہ پہلوان کی تصویر سے چھیڑ چھاڑ کی گئی تھی۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق پولیس نے کہا کہ 30 سیکنڈ کے ویڈیو کلپ کا خاتون ریسلر سے کوئی تعلق نہیں ہے، جس کا نام ویڈیو میں ملزم نے استعمال کیا تھا۔

بھارت ایکسپریس

 

Abu Danish Rehman

Recent Posts

اب نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہندوستان کا مستقبل، خوشحالی اور پائیداری کے میدان میں کریں قیادت: ڈاکٹر راجیشور سنگھ

ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…

18 seconds ago

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

36 minutes ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

2 hours ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

4 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

5 hours ago