سیاست

Delhi liquor policy case: سرویش مشرا اور وویک تیاگی کون ہیں؟ جانچ ایجنسی ان دونوں کو سنجے سنگھ کے سامنے بٹھا کر کرے گی تفتیش

Delhi liquor policy case: AAP کے راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ کی مشکلات مزید بڑھ سکتی ہیں۔ سنجے سنگھ کو گرفتار کرنے کے بعد ای ڈی نے اب ان کے دو قریبی ساتھیوں سرویش مشرا اور وویک تیاگی کو نوٹس بھیج کر پوچھ گچھ کے لیے بلایا ہے۔ سرویش اور وویک دونوں ہی عام آدمی پارٹی سے وابستہ ہیں۔ اب جانچ ایجنسی ان دونوں کو سنجے سنگھ کے سامنے بٹھا کر کرے گی تفتیش ۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ دہلی حکومت نے 2021-22 میں نئی ​​شراب پالیسی لے کر آئی تھی۔ نئی پالیسی میں گھپلے کے الزامات  لگے تھے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے اس معاملے میں سی بی آئی جانچ کی سفارش کی تھی۔ کئی مہینوں کی تفتیش کے بعد سی بی آئی نے اس سال فروری میں دہلی کے ڈپٹی سی ایم منیش سسودیا کو گرفتار کیا تھا۔ بدھ کو ای ڈی نے اس معاملے میں سنجے سنگھ کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔ جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

سرویش مشرا کون ہیں؟

سرویش مشرا سنجے سنگھ کی تحریک کے وقت سے نوجوان ساتھی رہے ہیں۔ سرویش مشرا کو عام آدمی پارٹی میں ترجمان کی ذمہ داری بھی دی گئی ہے۔ وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹیو ہیں اور سنجے سنگھ کی تمام پوسٹس شیئر کرتے ہیں۔ سرویش مشرا بھی سنجے سنگھ کے لیے پارلیمنٹ کے کام کاج میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔

وویک تیاگی کون ہیں؟

وویک تیاگی شروع سے ہی عام آدمی پارٹی کے ایم پی سنجے سنگھ کی ٹیم کا اہم حصہ رہے ہیں۔ سنجے سنگھ عام آدمی پارٹی میں اتر پردیش کے انچارج بھی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وویک تیاگی ہاپوڑ میں ضلع انچارج کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔ وویک تیاگی تحریک کے آغاز سے ہی سنجے سنگھ سے جڑے ہوئے ہیں۔

ای ڈی ذرائع کے مطابق اس بات کے ثبوت ہیں کہ سنجے سنگھ نے شراب گھوٹالہ کے ملزم دنیش اروڑہ سے کروڑوں روپے حاصل کیے ہیں۔ ای ڈی کا الزام ہے کہ سنجے سنگھ پروڈکٹ پالیسی بنانے میں ملوث تھے۔ سنجے سنگھ نے رشوت لی۔ ای ڈی کا کہنا ہے کہ دنیش اروڑہ کے علاوہ ان کے پاس اور بھی بیانات ہیں جن میں سنجے سنگھ کا نام لیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Sports News: ویسٹ انڈیز نے تاریخی ہدف حاصل کرکے ریکارڈز کی جھڑی لگا دی، شائی ہوپ کے نام بھی بڑی کامیابی

دوسرے ٹی 20 مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔…

8 hours ago

LG Swaraj Dweep visit: ایل جی ڈاکٹر دنیش شرما کا دورہ جزائر انڈمان و نکوبار: ہاپ آن ہاپ آف بس سروس کا آغاز اور اہم اعلانات

جزائر انڈمان اور نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے سوراج دیپ کا دو…

9 hours ago

PMEGP Scheme: پی ایم ای جی پی اسکیم سے کامیاب کاروبار کھڑا کیا، شاکر خان بنے کئی لوگوں کے لیے روزگار فراہم کرنے والے

مرکزی حکومت کی وزیر اعظم روزگار تخلیق پروگرام اسکیم سے چھتیس گڑھ کے نوجوانوں کو…

10 hours ago