بھارت نے پاکستان میں دہشت گردوں کے 9 ٹھکانوں پر حملہ کیا۔ بھارت نے پاکستان پر فضائی حملہ کیا، جس میں کئی دہشت گردوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔ بھارت کی اس کارروائی کو آپریشن سندور کا نام دیا گیا ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے آپریشن سندورکے حوالے سے دی گئی پریس بریفنگ میں دو خواتین افسران بھی شامل تھیں۔ اس میں ایک کا نام صوفیہ قریشی اور دوسرے کا نام ویومیکا سنگھ ہے۔ صوفیہ قریشی بھارتی فوج میں لیفٹیننٹ کرنل ہیں، جب کہ ویومیکا سنگھ بھارتی فضائیہ میں ونگ کمانڈر ہیں۔
صوفیہ قریشی کا تعلق بھارت کے کس شہر سے ہے
صوفیہ قریشی کا تعلق گجرات سے ہے۔ وہ 1981 میں گجرات کے وڈودرا میں پیدا ہوہیں۔ انہوں نے بائیو کیمسٹری میں پوسٹ گریجویشن کیا ہے۔ کئی رپورٹس میں کہا گیا کہ صوفیہ کے دادا بھی فوج میں تھے اوران کے والد نے بھی چند سال فوج میں مذہبی استاد کے طور پر خدمات انجام دیں۔ ایک اور رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوفیہ کی شادی میکانائزڈ انفنٹری کے آرمی آفیسر میجر تاج الدین قریشی سے ہوئی ہے اور ان کا ایک بیٹا ہے جس کا نام سمیر قریشی ہے۔
1999 میں سلیکشن ہوا تھا
صوفیہ نے 1999 میں ہندوستانی فوج میں انٹری کی ۔انہوں نے 1999 میں چنئی میں آفیسرز ٹریننگ اکیڈمی سے تربیت حاصل کی۔اس کے بعد صوفیہ نے فوج میں بطور لیفٹیننٹ کمیشن حاصل کیا۔ 2006 میں صوفیہ نے کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں فوجی مبصر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ 2010 سے امن کی کارروائیوں سے وابستہ ہیں۔ انہیں پنجاب کی سرحد پر آپریشن پیراکرم کے دوران خدمات کے لیے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف (GOC-in-C) کی طرف سے تعریفی خط بھی ملا ہے۔ انہیں شمال مشرقی ہندوستان میں سیلاب سے متعلق امدادی کارروائیوں کے دوران ان کے شاندار کام کے لیے سگنل آفیسر ان چیف (SO-in-C) سے تعریفی خط بھی ملا۔ انہوں نے فورس کمانڈر سے تعریف بھی حاصل کی۔
لیفٹیننٹ کرنل صوفیہ قریشی 2016 میں بھی خبروں میں تھیں
لیفٹیننٹ کرنل صوفیہ قریشی اس وقت بھی سرخیوں میں آئیں، جب انہوں نے کثیر القومی فوجی مشق میں ہندوستانی دستے کی قیادت کی۔ اس کے بعد وہ ایسا کرنے والی ہندوستانی فوج کی پہلی خاتون افسر بن گئیں۔ اس مشق کو ‘Exercise Force 18’ کا نام دیا گیا، جو اس وقت ہندوستان کی طرف سے منعقد کی جانے والی سب سے بڑی غیر ملکی فوجی مشق تھی۔ اس مشق میں حصہ لینے والی 18 ٹیموں میں لیفٹیننٹ کرنل صوفیہ قریشی واحد خاتون افسر تھیں۔ ہندوستانی ٹیم میں کل 40 ارکان تھے۔ اس وقت وہ ہندوستانی فوج کی سگنل کور میں افسر تھیں۔
بھار ت ایکسپریس اردو
28 سے 30 ستمبر تک ہونے والی ہڑتال پانچ روزہ بینکنگ ہفتے سمیت کئی مطالبات…
لولی پروفیشنل یونیورسٹی کے باہر احتجاج نے اختیار کی پُرتشدد شکل، طلبہ نے نعرے بازی…
بھارت منڈپم میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اشوک سنگھل…
ہندوستان نے وراٹ کوہلی اور کپتان شبھمن گل کی شاندار سنچریوں کی بدولت اتوار کو…
گجرات کے کچھ میں واقع کھاوڑا رینیوایبل انرجی پارک کو ملا الگ پن کوڈ اور…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو کانگریس پر حملہ تیز کرتے ہوئے سابق…