سیاست

Kolkata Rape Murder Case: متاثرہ کے ساتھ رات کے کھانے کے دوران کیا ہوا،اسے آخری بار کس نے دیکھا، سی بی آئی نے ساتھی ڈاکٹروں سے پوچھے یہ سوالات

کولکتہ میں ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کا معاملہ سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں غصہ ہے۔ ریذیڈنٹ ڈاکٹرز مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔

کولکتہ کے ایک سرکاری اسپتال میں ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے معاملے میں سی بی آئی کی تحقیقات جاری ہے۔ اس واقعے کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔ اس دوران سی بی آئی نے کل دوپہر سابق پرنسپل سندیپ گھوش سے کافی دیر تک پوچھ گچھ کی۔ سی بی آئی یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ سندیپ گھوش اس رات کہاں تھے۔

مرکزی تفتیشی ایجنسی کے ذرائع نے بتایا کہ اب تک وہ متاثرہ کے تین ساتھی ڈاکٹروں سے پوچھ گچھ کر چکے ہیں، ان سے پوچھا گیا کہ وہ اس رات کے بارے میں کیا جانتے تھے جب یہ جرم ہوا تھا۔ جب انہوں نے متاثرہ ڈاکٹر کے ساتھ کھانا کھایا تو کیا ہوا؟ انہوں نے اپنے بیانات قلمبند کرائے۔ سی بی آئی نے یہ بھی دریافت کیا کہ آخری شخص کون تھا؟ جس نے اس رات لڑکی کو دیکھا تھا۔

 سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم سنجے رائے نظر آرہا ہے

سی بی آئی ذرائع کے مطابق اب تک کی تحقیقات میں سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا رہا ہے کہ ملزم سنجے رائے جمعرات کی رات تقریباً 11 بجے اسپتال آتا ہے۔ اسپتال پہنچنے کے بعد وہ تقریباً 30 منٹ تک اسپتال میں رہا۔ ان 30 منٹ کے دوران ملزم سنجے رائے کی مومینٹ  اسپتال میں نظر آتی ہے۔ اس کے بعد وہ دوبارہ رات گئے 3:45 سے 3:50 کے درمیان اسپتال آتا ہے اور کسی مقصد سے سیمینار روم کے اندر جاتا ہوا نظر آتا ہے۔ تقریباً 35 منٹ کے بعد وہ سیمینار روم سے باہر آتا ہے۔
صبح 3 اور 5 کے درمیان اس کی موت ہوئی

اس کیس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی سامنے آگئی ہے، جسے پولیس نے متاثرہ خاندان کے حوالے کردیا تھا۔ اس رپورٹ میں قتل سے پہلے کی نوعیت اور جنسی زیادتی کی بات کی گئی۔ بتایا گیا کہ مقتول کو گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ اس سے پہلے اس کی عصمت دری کی گئی۔ ملزم نے اس کا دو بار گلا دبا کر قتل کیا تھا۔ صبح 3 اور 5 کے درمیان اس کی موت ہوگئی۔

ڈیلیوری بوائے کا بیان بھی قلمبند کیا گیا

ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی اور اس کے دوستوں نے رات 12 بجے کے قریب کھانا آرڈر کیا تھا۔ یہ کھانا ایک آن لائن ایپ کے ذریعے منگوایا گیا تھا۔ کولکتہ پولیس نے اس ڈیلیوری بوائے کا بیان بھی درج کیا تھا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتول کی موت بھی آخری کھانا کھانے کے 3 سے 4 گھنٹے بعد ہوئی۔ سی بی آئی نے متوفی کے چار ڈاکٹروں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے ہیں،جنہوں نے رات کو اس کے ساتھ کھانا کھایا تھا۔ جس سے ٹائم لائن کو جوڑا جا سکے۔

سی بی آئی کئی لوگوں کے بیانات ریکارڈ کر رہی ہے جو متاثرہ سے براہ راست جڑے ہوئے تھے اور واقعہ سے پہلے اس سے ملے تھے۔ سی بی آئی سنجے رائے کے موبائل فون کی تفصیلات کی بھی جانچ کر رہی ہے۔ موبائل لوکیشن ٹریس کرکے اس رات اس کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جارہی ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

جے ڈی یو-ٹی ڈی پی کومولانا ارشد مدنی کا انتباہ، مسلمانوں کے پیٹھ میں خنجرنہیں ماریں چندرا بابونائیڈواورنتیش کمار

جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے آندھرا اوربہارکے وزرائے اعلیٰ کوکھلے لفظوں میں یہ باور…

9 hours ago

Sambhal Violence News: سنبھل تشدد معاملے میں شاہی جامع مسجد کے صدر گرفتار، پولیس نے کہا- ان کا رول ٹھیک نہیں

سنبھل میں کل ہوئے تشدد کے بعد آج صورتحال قابو میں ہے۔ یہاں پرانٹرنیٹ بند…

11 hours ago