سیاست

Iranian youth :میں نہیں چاہتا کہ کوئی میری قبر پر ماتم کرے، میں نہیں چاہتا کہ کوئی قرآن پڑھے اور نہ ہی دعا کرے

ایران(Iran) میں حکومت مخالف مظاہروں کے الزام میں ایک 23 سالہ نوجوان کو موت کی سزا سنائی گئی ہے۔ لیکن اس نے اپنی موت سے پہلے کہا تھا کہ کوئی ان کا ماتم نہ کرے اور نہ ہی ان کی قبر پر قرآن پڑھے۔ ماجدرضا رہنوارد کو پیر کو مشہد شہر میں سرعام پھانسی دی گئی۔

23 سالہ محسن شکاری کو سیکورٹی فورسز کے ایک رکن کو زخمی کرنے کے جرم میں پھانسی  پر لٹکائے جانے کے  بعد ماجدرضا رہنوارد(Majidreja Rahnavard)کو بھی پھانسی دی گئی۔ بین الاقوامی مخالفت کو ٹھکراتے ہوئے کسی مظاہرین کے لیے سزائے موت کا یہ پہلا کیس تھا۔

ایران میں حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کو سرعام پھانسی دی جا رہی ہے۔ میزان نیوز ایجنسی کے مطابق ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں دو افراد کو حکومت  کے خلاف آواز اٹھانے پر سرعام پھانسی دی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایران میں ایک مظاہرین کو دو  سیکوریٹی  اہلکاروں کو چھرا گھونپنے کا جرم ثابت ہونے پر سرعام پھانسی دے دی گئی۔ محسن شکاری کو گزشتہ ہفتے حکومت مخالف مظاہروں میں پھانسی دیے جانے کے بعد یہ دوسری پھانسی ہے ۔جب پولیس کی حراست میں مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد ملک کے خواتین کے لباس کوڈ کی مبینہ خلاف ورزی کے الزام میں پھانسی دی گئی تھی۔

قیدی ماجد رضار  ہنوارد کو کرین سے لٹکا کر پھانسی دی گئی  

ایران میں تھیوکریسی کو چیلنج کرنے والے حجاب مخالف مظاہروں کے دوران حراست میں لیے گئے ایک اورمظاہرین ماجد رضار  ہنوارد کو پیر کے روز ایک کرین سے سرعام پھانسی دے دی گئی۔ یہ پھانسی دوسروں کے لیے ایک خوفناک تنبیہ تھی۔ماجد کو احتجاج کے دوران دو سیکورٹی فورسز کو ہلاک کرنے کے جرم میں ایک ماہ سے بھی کم قید کاٹنے کے بعد پھانسی دی گئی۔ اس سے پہلے 8 نومبر کو محسن شیکری نے حجاب مخالف مظاہرین کو پھانسی دی تھی۔ انسانی حقوق کی تمام تنظیموں نے ماجد رضار  ہنوارد کو سرعام کرین سے لٹکانے کے طریقے کی مذمت کی ہے۔

پروٹسٹ مانیٹر سوشل میڈیا چینل 1500 تسویر نے اے ایف پی کو بتایا کہ پھانسی کے بعد ان کے اہل خانہ کو اطلاع دی گئی۔

اس چینل نے نوجوان کی اپنی ماں سے ملاقات کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ یہ بھی لکھا ہے کہ اس کی ماں کو بالکل اندازہ نہیں تھا کہ اسے قتل کر دیا جائے گا۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Rajasthan Winter Vacation: راجستھان کے اسکولوں میں تعطیلات کا اعلان، جانئے کب اور کب تک رہے گی سردیوں کی چھٹی؟

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں پارہ مزید گرے گا۔ اس کے پیش…

19 minutes ago

شام میں تختہ پلٹ کے بعد بشارالاسد کا بیوی نے بھی چھوڑ دیا ساتھ، اہلیہ اسماء الاسد نے طلاق کے لئے روس میں داخل کی عرضی

شام کے معزول صدربشارالاسد کو ماسکو میں پناہ تومل گئی ہے، لیکن وہ سنگین پابندیوں…

31 minutes ago

IND vs AUS Melbourne Test Spectator Attendance: بھارت- آسٹریلیا میچ کو دیکھنے 2.5 لاکھ لوگ پہنچ سکتے ہیں میلبورن، ٹوٹ جائے گا پرانا ریکارڈ

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے 30 دسمبر تک کھیلا…

38 minutes ago

Prahlad Joshi on Congress party:’آج کی فرضی کانگریس کی قیادت کر رہے ہیں جعلی گاندھی‘، مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کانگریس کو بنایا نشانہ

مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کانگریس پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے اسے ”جعلی کانگریس“…

44 minutes ago

سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس وی سبرامنیم کو بنایا گیا نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کا چیئرمین

ریٹائرڈ جسٹس ارون کمار مشرا کی مدت کار گزشتہ یکم جون کو مکمل ہوگئی تھی،…

1 hour ago

Shahrukh Khan movie KING: سوجوئے گھوش نہیں سدھارتھ آنند ڈائریکٹ کریں گے شارخ خان-سہانا  خان کی فلم ‘کنگ’

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، 'پٹھان'،…

1 hour ago